peperonity.net
Welcome, guest. You are not logged in.
Log in or join for free!
 
Stay logged in
Forgot login details?

Login
Stay logged in

For free!
Get started!

Mobile Blog


haiya alas salah haiya alal falah - Newest pictures
a-------islamic-blog.peperonity.net

حی علی الصلٰوۃ حی علی الفلاح

17.02.2017 13:51 EST


میں سوچ رہا ہوں کہ شام کے وقت برگر کا ایک سٹال لگا لوں، کچھ اضافی آمدنی بھی ہوجائے گی۔
چوبیس سالہ ناصرنے اپنی ماں کے سامنے تجویز پیش کی۔
ایک گھر؛ ماں ، ایک بیٹا اور ایک بیٹی۔

بیٹا جگہ کا جائزہ لے لے اچھی طرح۔ ماں نے تجربے کی بات کی۔

ناصر نے اتوار کا دن جائزہ لینے میں گزارا، مرکز میں تو بہت زیادہ برگروالے موجود تھے، کرایہ بھی زیادہ تھا اور جگہ بھی موجود نہ تھی، اُس نے فیصلہ کیا کہ گھر کے قریب ہی میرا بادی میں موجود اتفاق ٹاون کی مارکیٹ میں سٹال لگائے گا، ایک سموسے والے سے بات کرلی اور دوہزار ماہانہ کرایے پر بات طے پاگئی۔

بھاگم بھاگ سامان خریدا، ماں اور بہن کے ساتھ مل کر کباب بنانے کا کام شروع کیا، پہلے دن بارہ کباب بنائے، قیمت مرکز سے دس روپے کم رکھی، بہن نے مشورہ دیا کہ کباب میں مایونیز بھی ڈالی جائیں تو ذائقہ زیادہ بہتر آئے گا۔

ماں اور بہن کی دعاوں کے ساتھ چھوٹا سا کاروبار شروع کیا، ماں نے ایک وعدہ لیا کہ جماعت قضا نہیں کرنی۔

پہلے دن چھ برگر بکے۔
اسی طرح سلسلہ چل رہا تھا، جماعت سے دس منٹ پہلے ناصرتوا لپیٹ دیتا، انڈے، کباب اور برگر سموسے والے کے پاس اندر رکھ دیتا اور جماعت کے لیے چلا جاتا۔
اردگرد کے دکاندار حیرانی سے دیکھتے کہ ایسے کاروبار کیسے چلے گا، گاہک کو روانہ کردیا جائے یا انتظار کروایا جائے تو کون یہاں پھٹکے گا۔

دن گزرتے جارہے تھے، اوسط فروخت دس برگر تک پہنچ چکی تھی، کرایہ اور خرچہ پورا ہورہا تھا لیکن منافع کم تھا، ویسے بھی وہ شام چار سے نو بجے تک سٹال لگاتا تھا اور اس دوران تین نمازیں بھی آتی تھیں۔

ایک دن مغرب کے وقت وہ توا لپیٹ رہا تھا کہ اچانک ایک بارہ سالہ بچہ آیا اور اکٹھے چھ برگرکا آرڈر دیا، یہ اس کی دکانداری میں پہلی دفعہ تھا کہ اکٹھے چھ برگر کا آرڈر آیا۔

ایک لمحے کو کمزور ہوا لیکن فوراً ہی دل مضبوط کرکے کہا کہ جماعت کا وقت ہے، اُس کے بعد بنا دیتا ہوں لیکن وہ بچہ اپنے گھروالوں کے ساتھ وہاں سے چلا گیا۔

تھوڑا سا دل میلا ہوا لیکن وہ سر جھٹکتے ہوئے جماعت کے لیے روانہ ہوگیا۔

واپسی پر موہوم سی امید تھی کہ شاید وہ آرڈر موجود ہو لیکن ایسا نہ ...


This page:




Help/FAQ | Terms | Imprint
Home People Pictures Videos Sites Blogs Chat
Top
.