peperonity.net
Welcome, guest. You are not logged in.
Log in or join for free!
 
Stay logged in
Forgot login details?

Login
Stay logged in

For free!
Get started!

Text page


a---------sirat-un-nabi.s.a.w.peperonity.net

نسب نامہ


♥*.¸¸.*♥*.¸¸.*♥*.¸¸.*♥
جناب نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم

حضورِاقدس صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم کا نسب شریف والد ماجد کی طرف سے یہ ہے:

حضرت محمد صلی الله عليه وسلم بن عبدالله بن عبدالمطلب بن هاشم بن عبد مناف بن قصی بن کلاب بن مره بن کعب بن لوی بن غالب بن فهر بن مالک بن نضر بن کنانه بن خزيمه بن مدرکه بن الياس بن مضر بن نزار بن معد بن عدنان ۔
(بخاری ، ج ۱، باب مبعث النبی صلی الله تعالیٰ عليه و سلم)

اور والدہ ماجدہ کی طرف سے حضور صلی اللہ تعالیٰ علیہ و سلم کا شجرۂ نسب یہ ہے:
حضرت محمد صلی الله تعالیٰ عليه و سلم بن آمنه بنت وهب بن عبد مناف بن زهره بن کلاب بن مره ۔

حضور علیہ الصلوٰۃ والسلام کے والدین کا نسب نامہ ’’ کلاب بن مرہ ‘‘ پر مل جاتا ہے اور آگے چل کردونوں سلسلے ایک ہو جاتے ہیں۔ ’’ عدنان‘‘ تک آپ کا نسب نامہ صحیح سندوں کے ساتھ باتفاق مؤرخین ثابت ہے اس کے بعد ناموں میں بہت کچھ اختلاف ہے اور حضور صلی اللہ تعالیٰ علیہ و سلم جب بھی اپنا نسب نامہ بیان فرماتے تھے تو’’عدنان‘‘ ہی تک ذکر فرماتے تھے۔
(کرمانی بحواله حاشيه بخاری ، ج۱، ص۵۴۳)

مگر اس پر تمام مؤرخین کا اتفاق ہے کہ ’’عدنان‘‘ حضرت اسمٰعیل علیہ السلام کی اولاد میں سے ہیں، اور حضرت اسمٰعیل علیہ السلام حضرت ابراہیم خلیل اللہ علیہ الصلوٰۃ والسلام کے فرزند ارجمند ہیں-


This page:




Help/FAQ | Terms | Imprint
Home People Pictures Videos Sites Blogs Chat
Top
.