peperonity.net
Welcome, guest. You are not logged in.
Log in or join for free!
 
Stay logged in
Forgot login details?

Login
Stay logged in

For free!
Get started!

Text page


a---------sirat-un-nabi.s.a.w.peperonity.net

خاندانی شرافت

خاندانی شرافت :۔

حضورِ اکرم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم کا خاندان و نسب نجابت و شرافت میں تمام دنیا کے خاندانوں سے اشرف و اعلیٰ ہے اور یہ وہ حقیقت ہے کہ آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم کے بدترین دشمن کفار مکہ بھی کبھی اس کا انکار نہ کر سکے۔ چنانچ ہحضرت ابو سفیان نے جب وہ کفر کی حالت میں تھے بادشاہ روم ہر قل کے بھرے دربار میںاس حقیقت کا اقرار کیا کہ ’’هو فينا ذو نسب‘‘ یعنی نبی صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم ’’عالی خاندان‘‘ ہیں۔
(بخاری ج۱ ص۴)

حالانکہ اس وقت وہ آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم کے بد ترین دشمن تھے اور چاہتے تھے کہ اگر ذرا بھی کوئی گنجائش ملے تو آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم کی ذات پاک پر کوئی عیب لگا کر بادشاہ روم کی نظروں سے آپ کا وقار گرا دیں۔

مسلم شریف کی روایت ہے کہ اللہ تعالیٰ نے حضرت اسمٰعیل علیہ السلام کی اولاد میں سے ’’ کنانہ ‘‘ کو برگزیدہ بنایا اور ’’ کنانہ ‘‘ میں سے ’’ قریش ‘‘ کو چنا ، اور ’’ قریش ‘‘ میں سے ’’ بنی ہاشم ‘‘ کو منتخب فرمایا، اور ’’ بنی ہاشم ‘‘ میں سے مجھ کو چن لیا-
(مشکوٰة فضائل سيد المرسلين)

بہر حال یہ ایک مسلمہ حقیقت ہے کہ
لَه النَّسْبُ الْعَالِیْ فَلَيْسَ کَمِثْلِه حَسِيْبٌ نَسِيْبٌ مُنْعَمٌ مُتَکَرَّمٗ

یعنی حضورِ انور صلی اللہ تعالیٰ علیہ و سلم کا خاندان اس قدر بلندمرتبہ ہے کہ کوئی بھی حسب و نسب والا اور نعمت و بزرگی والا آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ و سلم کے مثل نہیں ہے۔
٭


This page:




Help/FAQ | Terms | Imprint
Home People Pictures Videos Sites Blogs Chat
Top
.