peperonity.net
Welcome, guest. You are not logged in.
Log in or join for free!
 
Stay logged in
Forgot login details?

Login
Stay logged in

For free!
Get started!

Text page


a---------sirat-un-nabi.s.a.w.peperonity.net

تعارف
قریش

خاندانی حالات
اور تعارف
قریش

حضورِ اقدس صلی اللہ تعالیٰ علیہ و سلم کے خاندانِ نبوت میں سبھی حضرات اپنی گوناگوں خصوصیات کی وجہ سے بڑے نامی گرامی ہیں۔ مگر چند ہستیاںایسی ہیں جو آسمان فضل و کمال پر چاند تارے بن کر چمکے۔ ان با کمالوں میں سے ’’فہر بن مالک ‘‘ بھی ہیں ان کا لقب ’’ قریش ‘‘ ہے اور ان کی اولاد قریشی ’’ یا قریش ‘‘ کہلاتی ہے۔

’’فہر بن مالک ‘‘

قریش اس لئے کہلاتے ہیں کہ ’’ قریش ‘‘ ایک سمندری جانور کا نام ہے جو بہت ہی طاقتور ہوتا ہے، اور سمندری جانوروں کو کھا ڈالتا ہے یہ تمام جانوروں پر ہمیشہ غالب ہی رہتا ہے کبھی مغلوب نہیں ہوتا چونکہ’’ فہر بن مالک ‘‘ اپنی شجاعت اورخداداد طاقت کی بنا پر تمام قبائلِ عرب پر غالب تھے اس لئے تمام اہل عرب ان کو ’’ قریش ‘‘ کے لقب سے پکارنے لگے۔ چنانچہ اس بارے میں ’’ شمرخ بن عمرو حمیری ‘‘ کا شعر بہت مشہور ہے کہ
وَ قُرَيْشٌ هیَ الَّتِیْ تَسْکُنُ الْبَحْرَ
بِها سُمِّيَتْ قُرَيْشٌ قُرَيْشًا

یعنی ’’ قریش ‘‘ ایک جانور ہے جو سمندر میں رہتا ہے۔اسی کے نام پر قبیلۂ قریش کا نام ’’ قریش ‘‘ رکھ دیا گیا۔
(زرقانی علی المواهب ج ۱ ص۷۶)

حضور صلی اللہ تعالیٰ علیہ و سلم کے ماں باپ دونوں کا سلسلۂ نسب ’’ فہر بن مالک ‘‘ سے ملتا ہے اس لئے حضور اکرم صلی اللہ تعالیٰ علیہ و سلم ماں باپ دونوں کی طرف سے ’’ قریشی‘‘ ہیں۔
ہاشم :۔

حضور صلی اللہ
تعالیٰ علیہ وسلم کے پَر دادا ’’ ہاشم ‘‘ بڑی شان و شوکت کے مالک تھے۔ ان کا اصلی نام ’’ عمرو ‘‘ تھا انتہائی بہادر، بے حد سخی، اور اعلیٰ درجے کے مہمان نواز تھے۔ ایک سال عرب میں بہت سخت قحط پڑ گیا اور لوگ دانے دانے کومحتاج ہو گئے تو یہ ملکِ شام سے خشک روٹیاں خرید کر حج کے دنوں میں مکہ پہنچے اور روٹیوں کا چورا کر کے اونٹ کے گوشت کے شوربے میں ثرید بناکر تمام حاجیوں کو خوب پیٹ بھر کر کھلایا۔ اس دن سے لوگ ان کو ’’ ہاشم ‘‘(روٹیوں کا چورا کرنے والا) کہنے لگے۔
(مدارج النبوة ج۲ ص ۸)

چونکہ یہ ’’ عبدمناف ‘‘ کے سب لڑکوں میں بڑے اور با صلاحیت تھے اس لئے عبد مناف کے بعدکعبہ کے متولی اور سجادہ نشین ہوئے بہت حسین و خوبصورت اور وجیہ تھے جب سن شعور کو پہنچے تو ان کی شادی مدینہ میں قبیلہ خزرج کے ایک سردار عمرو کی صاحبزادی سے ہوئی جن کا نام ’’ سلمیٰ ‘‘ تھا۔ اور ان کے صاحبزادے ’’ عبد المطلب ‘‘ مدینہ ہی میں پیدا ہوئے ...


This page:




Help/FAQ | Terms | Imprint
Home People Pictures Videos Sites Blogs Chat
Top
.