peperonity.net
Welcome, guest. You are not logged in.
Log in or join for free!
 
Stay logged in
Forgot login details?

Login
Stay logged in

For free!
Get started!

Text page


a---------sirat-un-nabi.s.a.w.peperonity.net

حضرت عبدالمطلب کا تعارف


نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے دادا حضرت عبدالمطلب کا تعارف:۔


حضور اقدس صلی اللہ تعالیٰ علیہ و سلم کے دادا ’’ عبدالمطلب ‘‘ کااصلی نام ’’ شیبہ ‘‘ ہے۔ یہ بڑے ہی نیک نفس اور عابد و زاہد تھے۔ ’’ غار حرا ‘‘ میں کھانا پانی ساتھ لے کر جاتے اور کئی کئی دنوں تک لگاتار اللہ رب العزت کی عبادت میں مصروف رہتے۔ رمضان شریف کے مہینےمیں اکثر غارِ حرا میں اعتکاف کیا کرتے تھے، اور اللہ کے دھیان میں گوشہ نشین رہا کرتے تھے۔ رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم کا نورِ نبوت ان کی پیشانی میں چمکتا تھا اور ان کے بدن سے مشک کی خوشبو آتی تھی۔ اہل عرب خصوصاً قریش کو ان سے بڑی عقیدت تھی۔ مکہ والوں پر جب کوئی مصیبت آتی یا قحط پڑ جاتاتو لوگ عبدالمطلب کو ساتھ لے کر پہاڑ پر چڑھ جاتے اور بارگاہِ خداوندی میں ان کو وسیلہ بنا کر دعا مانگتے تھے تو دعا مقبول ہو جاتی تھی۔ یہ لڑکیوں کو زندہ درگور کرنے سے لوگوں کو بڑی سختی کے ساتھ روکتے تھے اور چور کا ہاتھ کاٹ ڈالتے تھے۔ اپنے دسترخوان سے پرندوں کو بھی کھلایا کرتے تھے اس لئے ان کا لقب ’’ مطعم الطیر ‘‘ (پرندوں کو کھلانے والا) ہے۔ شراب اور زنا کو حرام جانتے تھے اور عقیدہ کے لحاظ سے ’’ موحد ‘‘ تھے۔ ’’ زمزم شریف ‘‘ کا کنواں جو بالکل پٹ گیا تھا آپ ہی نے اس کو نئے سرے سے کھدوا کر درست کیا،اور لوگوں کو آب زمزم سے سیراب کیا۔ آپ بھی کعبہ کے متولی اور سجادہ نشین ہوئے ۔اصحاب فیل کا واقعہ آپ ہی کے وقت میں پیش آیا ۔ایک سو بیس برس کی عمر میں آپ کی وفات ہوئی۔
(زرقانی علی المواهب ج۱ ص۷۲)


This page:




Help/FAQ | Terms | Imprint
Home People Pictures Videos Sites Blogs Chat
Top
.