peperonity.net
Welcome, guest. You are not logged in.
Log in or join for free!
 
Stay logged in
Forgot login details?

Login
Stay logged in

For free!
Get started!

Guestbook


fateh mangol baibaras - Newest pictures
a--------dilchasp.malomaat.peperonity.net

╰☆╮فاتح منگول بیبرس╰☆╮

☆ سلطان صلاح الدین کا محافظ غلام ☆


بیبرس کو فاتح منگول اور سلطان صلاح الدین ایوبی کےذاتی محافظ ہونے کا اعزازات حاصل ہیں۔ نہایت ہی پابند شریعت اور رحم دل بادشاہ تھا۔اور عوامی بہبود کے کاموں پر کافی توجہ دیتا تھا۔ پورا نام رکن الدین بیبرس تھا۔ یہ رکن الدین بیبرس مملوک سلطنت کا پہلا نامور حکمران ہے۔ اس نے 1260ء سے 1277ء تک 17 سال مصر و شام پر حکومت کی۔ وہ ہلاکو خان اور دہلی کے غیاث الدین بلبن کا ہمعصر تھا۔وہ نسلا ایک قپچاق ترک تھا جسے غلام بنانے کے بعد قپچاق میں فروخت کردیا گیا۔ کہا جاتا ہے کہ منگولوں نے بھی اسے غلام بناکر شام میں فروخت کردیا تھا۔ وہ ایوبی سلطان صلاح الدین ایوبی کا ذاتی محافظ تھا۔ اور بعض نے آزاد کردہ غلام بھی لکھا ہے۔ وہ ساتویں صلیبی جنگ میں فرانس کے لوئس نہم اور 1260ء میں جنگ عین جالوت میں منگولوں کو شکست دینے والے لشکروں کا کمانڈر تھا۔

بغداد کو تباہ کرنے کے بعد جب ہلاکو کی فوجیں شام کی طرف بڑھیں تو بیبرس اور ایک دوسرے مملوک سردار سیف الدین قطز نے مل کر 1260ء میں عین جالوت کے مقام پر ان کو فیصلہ کن شکست دی اور شام سے منگول فوجوں کو نکال باہر کیا۔ بیبرس کایہ بہت بڑا کارنامہ ہے کہ اس نے مصر و شام کو منگولوں کی تباہ کاریوں سے بچایا۔ ورنہ ان ملکوں کا بھی وہی حشر ہوتا جو ایران، عراق اور ترکستان کا ہوا۔ بیبرس نے نہ صرف یہ کہ شام پر منگولوں کے حملوں کو پسپا کیا بلکہ خود ان کے علاقوں پر حملہ آور ہوا۔ اس نے مصری سلطنت کی شمالی سرحد ایشیائے کوچک کے وسطی علاقوں تک پہنچادی۔

اس نے جنگ عین جالوت کے بعد مملوک بادشاہ سیف الدین قطز کو قتل کرکے حکومت سنبھالی۔ کہا جاتا ہے کہ اس نے اپنے ایک ساتھی کے قتل کا بدلہ لینے کے لئے سیف الدین کو قتل کیا۔ بلکہ حادثاتی طور پر قتل ھوا تھا جس کا اسے بہت افسوس تھا کیونکہ یہ قاضی کی عدالت میں فیصلہ چاہتا تھا۔

بیبرس کا دوسرا بڑا کارنامہ شام کے ساحل پر قابض یورپی حکومتوں کا زور توڑنا ہے۔ یہ حکومتیں پہلی صلیبی جنگ کے زمانے سے شام کے ساحلی شہروں پر قابض تھیں۔ نور الدین زنگی اور صلاح الدین ایوبی نے اگرچہ اندرون ملک اور فلسطین سے صلیبیوں کو نکال دیا تھا لیکن ساحلی شہروں پر ان کا اقتدار عرصے تک قائم رہا۔ ان کو بحری راستے سے یورپ سے ...


This page:




Help/FAQ | Terms | Imprint
Home People Pictures Videos Sites Blogs Chat
Top
.