peperonity.net
Welcome, guest. You are not logged in.
Log in or join for free!
 
Stay logged in
Forgot login details?

Login
Stay logged in

For free!
Get started!

Guestbook


pashtunon ki dilchasp tarikh - Newest pictures
a--------dilchasp.malomaat.peperonity.net

•❉• پشتونوں کی دلچسپ تاریخ •❉•

تاریخ کے جھروکے سے

فارسی میں پشتون ۔ مقامی زبان میں پختون اور اردو میں پٹھان ۔
یہ قوم دنیا بھر میں پھیلی ہوئی ایک غیرت مند قوم کے طور پر گردانی جاتی ہے۔ جن میں افغانستان،پاکستان، بھارت اول نمبر پر ہیں۔ دنیا میں پشتون اپنی وفا اور غیرت کے نام سے جانے جاتے ہیں۔ لفظ پشتون کا مطلب ہوتا ہے غیرت و وفا والا اور اپنے عزت اور دین پر مر مٹنے والا۔ پشتونوں نے قیام پاکستان میں بھی بھرپور حصہ لیا۔ پشتون کی اصلاح عموماً پٹھان اور افغان پشتو بولنے والے قبائل کے لئے استعمال ہوتی ہے۔ بعض اوقات پٹھانوں اور افغانوں کے درمیان امتیاز بھی کیا جاتا ہے۔ لیکن یہ سارے پٹھان ہی کہلاتے ہیں۔ بعض ان میں کافی فرق بھی کرتے ہیں۔اور پٹھان ' پشتون اور افغان کو الگ الگ قبیلوں سے تصور کرتے ہیں۔ اور ان ناموں کے وجہ تسمیہ اور تاریخ الگ الگ بیان کرتے ہیں۔ بہرحال میں بحثیت مجموعی ان سب کا تذکرہ کرنے میں ہی عافیت سمجھتا ہوں۔ کیونکہ زیادہ تفصیل میں گیا تو بات بہت زیادہ لمبی ہوجائے گی۔ آیئے اردو دنیا کے دوستوں کو ان کی تاریخ کے متعلق کچھ دلچسپ معلومات بتانے کی کوشش کرتا ہوں۔

آپ نے قرآن پاک میں حضرت موسی علیہ السلام کے بارے میں پڑھا ہوگا کہ ایک موقع پر انہوں نے ایک پتھر پر اپنا عصامارا تو بارہ چشمے پھوٹ پڑے کہ ہر چشمہ بنی اسرائیل کے بارہ قبیلوں کے لئے الگ الگ تھا۔ تو تاریخ دان یہاں سے ہی ان کی تاریخ شروع کرتے ہیں۔ اسرائیل کی ایک ریسرچ رپورٹ کے مطابق پشتون یا پٹھان یہودی النسل ہیں اور ان کا تعلق بنی اسرائیل کے دس گمشدہ قبائل سے ہے۔کیونکہ اس وقت جتنے بھی یہودی ہیں وہ حضرت موسی علیہ السلام کے زمانے کے دو قبیلوں سے تعلق رکھتے ہیں۔جب کہ بقیہ دس اپنا مذہب تبدیل کرچکے ہیں۔ یا ان کا کوئی پتہ معلوم نہیں ہورہا۔ ان دس قبائل کو اسرائیل کی تباہی کے بعد فاتحین نے جلاوطن کر دیا تھا جس کے بعد رفتہ رفتہ یہ لوگ پہلے ایران پھر افغانستان اور پاکستان کے مختلف علاقوں میں آباد ہو گئے جبکہ جیوش اٹلس میں صوبہ سندھ کی قدیم بندرگاہ دیبل کے بارے میں بتایا گیا ہے کہ یہ بندرگاہ یہودی تاجروں کی بہت بڑا مرکز تھی۔ بنی اسرائیل کے تاجر زمانہ قدیم میں بذریعہ بحری جہاز ...


This page:




Help/FAQ | Terms | Imprint
Home People Pictures Videos Sites Blogs Chat
Top
.