peperonity.net
Welcome, guest. You are not logged in.
Log in or join for free!
 
Stay logged in
Forgot login details?

Login
Stay logged in

For free!
Get started!

Guestbook


pahli jang e azim - Newest pictures
a--------dilchasp.malomaat.peperonity.net

۩ پہلی جنگ عظیم ۩

ایک قتل جس کی وجہ سے 60 لاکھ سے زائد لوگ مارے گئے۔


یہ 28 جون 1914ء کا واقعہ ہے ۔ جب ایک سربیا کے باشندے نے آسٹریا کے شہزادے "ھبزبرگ آرکڈیوک ٖفرانز فرڈنینڈ "کو گولی مار کر قتل کردیا۔ اسی واقعہ کی بنیاد پر 28 جولائی 1914ء کو آسٹریا نے سربیا کے خلاف اعلان جنگ کردیا۔ پہلی عالمی جنگ بیسویں صدی کا پہلا بڑا عالمی تنازعہ تھا۔ جو اس قتل کی وجہ سے شروع ہوا۔ اور اگلی چار دہائیوں تک مختلف محاذوں پر جاری رہا۔ آسڑیاکے اتحادی جرمنی نے بھی آسٹریا کا فوری ساتھ دیا۔ ادھر سربیا کی حفاظت کے لئے ہالینڈ بیلجیم فرانس اور انگلینڈ کی فوجیں بھی تیا ر ہوگئی۔ اس طرح یہ واقعہ ایک عظیم جنگ کی شکل اختیار کرگیا۔

اگست15 کو آسٹریا کے رفیق جرمنی کی فوجیں ہالینڈ ، بیلجیم کے ممالک کو روندتی ہوئی فرانس کی سرزمین تک پہنچنے کی کوشش کر رہی تھیں۔جرمنوں نے فرانس پر حملہ آور ہونے کے لیے جو منصوبہ تیار کیا تھا۔ اس میں یہ قرار پایا تھا کہ فرانس کے شمالی ساحل کے ساتھ ساتھ ہو کر فرانس کے دارلخلافہ پیرس پر اس طرح حملہ کیا جائے جیسے پھیلے ہوئے بازو کی درانتی وار کرتی ہے۔ فرانسیسی فوج کا اعلی کمان اس منصوبے کو بھانپ نہ سکا اور اس نے اپنی مشرقی سرحد پر سے جرمنوں پر 14 اگست کو حملہ کر دیا۔ یہ حملہ تدبیر و منصوبہ کے تحت نہیں ہوا تھا- لہٰذا جرمنوں نے جو پہلے ہی گھات لگائے بیٹھے تھے، ایک بھرپور وار کیا اور فرانسیسی واپس ہٹنے پر مجبور ہوگئے۔

اس کے بعد جرمنوں نے اپنے حملے کی سکیم کو ، جسے شلفن منصوبہ کہتے ہیں اور جو 1905ء سے پہلے ہی تیار پڑا تھا ۔ عملی جامہ پہنانا شروع کر دیا۔ جلد ہی فرانس کے دارالحکومت کو خطرہ لاحق ہوگیا۔ فرانس کی بدقسمتی کہ اس وقت اس کی بے نظیر افواج کی قیادت "جافرے "کے ہاتھوں میں تھی۔ جو مدبر سپہ سالار ثابت نہ ہوا۔ انگریزوں کا جرنیل ہیگ بھی جرمنوں کے جرنیلوں کا مقابلہ نہیں کر سکا تھا۔ لہذا ایسا معلوم ہونے لگا کہ پیرس چند دنوں میں ہی ہار جائے گا۔ مگر عین اس وقت ایک ہوشمند فرانسیسی جرنیل "گلینی" نمودار ہوا۔ جس نے جرمنوں پر وہ کاری وار کیا کہ انھیں پریشانی کے عالم میں پیچھے ہٹتے ہی بنی۔ اس کے بعد جرمنوں کی پیش قدمی رک گئی اور آئندہ چار برسوں تک بھی تھوڑا جرمن بڑھ آتے تو کبھی ...


This page:




Help/FAQ | Terms | Imprint
Home People Pictures Videos Sites Blogs Chat
Top
.