peperonity.net
Welcome, guest. You are not logged in.
Log in or join for free!
 
Stay logged in
Forgot login details?

Login
Stay logged in

For free!
Get started!

Guestbook


mughalon ki tareekh - Newest pictures
a--------dilchasp.malomaat.peperonity.net

✴ مغلوں کی تاریخ ✴

تاریخ کے جھروکے سے


کچھ دوستوں کے بار بار اصرار پر اپنے اردو دنیا کے دوستوں کو مغلوں کی تاریخ کے متعلق کچھ بتانے کی کوشش کرتا ہوں۔جو میں نے مختلف سائٹس سے آپ کے لئے اکٹھی کی ہیں۔
ان کی تاریخ صحیح معنوں میں چینگیز خاں سے شروع ہوتی ہے۔ کیونکہ یہ مغلوں کا پہلا بادشاہ تھا۔ جس نے منگول سلطنت کی بنیاد رکھی۔

لفظ مغل ۔مغول یا منگول سے نکلا ہے۔مغول یا منگول موجودہ منگولیا، روس اور چین اور خصوصا وسط ایشیائی سطح مرتفع صحرائے گوبی کے شمال اور سائبیریا کے جنوب سے تعلق رکھنے والی ایک قوم ہے۔

مغل اردو زبان میں جنوبی ایشیا کے ایک قبیلہ یا ذات کا نام ہے جس کو فارسی اور عربی میں مغول لکھتے ہیں۔بھارت، پاکستان، افغانستان، اور بنگلہ دیش سے متعلق ان لوگوں کی ایک بڑی تعداد موجود ہے جو مغلوں نے مختلف ادوار میں وسط ایشیاء سے حملوں کے دوران آباد کئے۔ دیگر قومیں جیسا کہ ترک اور ایرانی تارکین وطن بھی یہاں آباد ہوئے۔ تمام وہ لوگ جو مغل نسب کا دعویٰ کرتے ہیں، مختلف وسطی ایشیائی ترکی-مغول فوجوں کی اولادیں ہیں۔ چنگیز خان سے تیمور اور تیمور سے ظہیر الدین محمد بابر تک ایران اور جنوبی ایشیا پر حملے کے نتیجے میں یہ لوگ یہاں مقیم پذیر ہوئے۔

برنیئر ( ایک فرانسیسی مسافر جس نے مغل شہنشاہ اورنگزیب کے دور حکومت کے دوران ہندوستان کا دورہ کیا تھا) اس کے مطابق۔۔" قرون وسطی کے زمانے میں آل مغول نے مختلف فوجوں کے تحت جنوبی ایشیا فتح کیا تھا۔ مغل اصطلاح ایران، قزل باشی، ترکی اور تارکین وطن کے لئے بھی استعمال کیا جاتا تھا۔ "

سترہویں صدی میں مغل لفظ مختلف گروہوں کی ایک بڑی تعداد کا احاطہ کرتا ہے۔ عام طور پر، بھارت کے تمام مرکزی ایشیائی تارکین وطن، ازبک، چغتائی، تاجک، قپچاق، برلاس، قازق، ترکمن، کرغزستان، اویغور یا افغانوں اور قفقاز کے تارکین وطن کے لئے بھی استعمال کیا جاتا تھا۔اس وقت مغولوں کی کل آبادی 10 ملین ہے جو مغول زبان بولتے ہیں۔ منگولیامیں کل 2.7 ملین، چین کے ملحقہ صوبے میں 5 ملین اور روس میں ایک ملین منگول موجودہیں۔

تاریخ عالم میں مغول کی اولین مشہور شخصیت چنگیز خان (پیدائش 1160ء، وفات: 1227ء) تھی۔
اس نے چین کے مشرقی ساحلوں سے لے کر یورپ کے وسط تک ایک عظیم سلطنت قائم کی۔ یہ تاریخ عالم کی سب ...


This page:




Help/FAQ | Terms | Imprint
Home People Pictures Videos Sites Blogs Chat
Top
.