peperonity.net
Welcome, guest. You are not logged in.
Log in or join for free!
 
Stay logged in
Forgot login details?

Login
Stay logged in

For free!
Get started!

Guestbook


dilchasp cricket records - Newest pictures
a--------dilchasp.malomaat.peperonity.net

•»♡ دلچسپ کرکٹ ریکارڈز ♡«•

کچھ ایسے کرکٹ ریکارڈز جو شاید کبھی نہ ٹوٹ پائیں

اس میں کوئی شک نہیں کہ دوسرے کھیلوں کی طرح کرکٹ بھی اعداد و شمار اور ریکارڈز کا کھیل ہے۔ بہت سے ایسے معروف ریکارڈز بھی ہیں جو ناقابل تقلید ہیں اور شاید وہ کبھی نہ ٹوٹ پائیں۔ ہم سب جانتے ہیں کہ ڈان بریڈمین کی بیٹنگ اوسط ٹیسٹ میں 99.94 ہے اور سچن ٹنڈولکر نے سنچریوں کی سنچری بنائی ہے، کرکٹ کا ہر مداح یہ بھی جانتا ہے کہ مرلی دھرن نے کیا ریکارڈ بنایا ہے اور فرسٹ کلاس کرکٹ میں جیک ہوبز نے کیا کارنامہ سرانجام دیا ہے۔

آئیے دنیائے کرکٹ کے کچھ ایسے ریکارڈز کی بات کرتے ہیں جو کرکٹ کی تاریخ کا ایک حصہ ہیں اور جب دلچسپب معلومات کے وہ دوست جو کرکٹ میں دلچسپی لیتے ہیں ان ریکارڈز کو پڑھیں گے تو یقینا محظوظ ہوں گے۔

ون ڈے کی بہترین کفایتی باؤلنگ
1992ء میں سڈنی کے مقام پر پاکستان کے خلاف ویسٹ انڈیز کے سمنز نے دس اوور کروائے۔ آٹھ میڈن رہے جبکہ تین رنز دیکر انہوں نے چار کھلاڑی آؤٹ کیے۔ یہ کسی بھی ون ڈے میچ کی سب سے زیادہ اکنامک باؤلنگ ریٹ ہے۔ قیاس ہے کہ یہ ریکارڈ بھی کبھی ٹوٹے گا نہیں۔

بہترین باؤ لنگ ایکوریسی
یہ بالکل ایک حیران کن ریکارڈ ہے کہ ویسٹ انڈیز کے مائیکل ہولڈنگ نے 5473 گیند یعنی 900 سے زائد ایسے اوور کروائے ہیں جن میں ایک بھی وائیڈ بال شامل نہیں۔ یہ اوورز زیادہ تر ون ڈے میچز کے ہیں۔ مائیکل ہولڈنگ کی بالنگ میں رفتار اور ایکوریسی ہمیشہ دوسروں کیلئے قابل تقلید رہی ہے۔ موجودہ باؤلرز کی کارکردگی کو دیکھتے ہوئے یہ کہا جا سکتا ہے کہ مائیکل ہولڈنگ کا یہ ریکارڈ شاید کبھی نہ ٹوٹ پائے۔

بڑے مارجن سے شکست ( بہت ہی حیران کن ۔۔۔ایسا بھی ہوتا ہے)
پاکستان کی ڈومیسٹک کرکٹ میں چار دسمبر 1964ء کو پاکستان ریلوے نے ڈیرہ اسماعیل خان کی ٹیم کو ایک اننگز اور851 رنز سے شکست دیکر ایسا ریکارڈ بنایا جو شاید توڑنا ناممکن ہے۔ ریلوے کپتان بشیر حیدر نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور چھ وکٹوں پر 910 رنز بنائے۔ جواب میں مخالف ٹیم محض پہلی اننگز میں 32 اور دوسری اننگز میں27 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔

سب سے زیادہ مسلسل ٹیسٹ میچز
یہ ایک شاندار ریکارڈ ہے کہ آسٹریلیا کے بہترین کپتانوں میں سے ایک ایلن بارڈر نے 10 ...


This page:




Help/FAQ | Terms | Imprint
Home People Pictures Videos Sites Blogs Chat
Top
.