peperonity.net
Welcome, guest. You are not logged in.
Log in or join for free!
 
Stay logged in
Forgot login details?

Login
Stay logged in

For free!
Get started!

Guestbook


kohe qaaf ya qufqaz - Newest pictures
a--------dilchasp.malomaat.peperonity.net

⛅ کوہ قاف یا قفقاز ⛅

کوہ قاف کے بارے میں دلچسپ معلومات


کوہ قاف کا ذکر تو آپ نے بچپن میں بہت دفعہ سنا ہوگا ۔اور شائد آپ کو معلوم نہ ہو کہ یہ اصل میں ہے کہاں؟
تو لیجیے آپ کو اس کے متعلق کچھ دلچسپ معلومات دیتےہیں۔

کوہ قاف (یا کوہ قفقاز) بحیرہ اسود اور بحیرہ قزوین کے درمیان خطہ قفقاز کا ایک پہاڑی سلسلہ ہے جو ایشیا اور یورپ کو جدا کرتا ہے۔ کبھی اس کا شمار روس میں ہوتا تھا۔ لیکن روس کے ٹوٹنے کے بعد اب یہ حصہ چیچنیا میں شمار ہوتا ہے۔ کوہ قاف کے پہاڑی سلسلے کی بلند ترین چوٹی ماؤنٹ البروس ہے جو 18 ہزار 506 فٹ (5 ہزار 642 میٹر) بلند ہے۔

یہ واضح نہیں ہے کہ کوہ قاف کا سلسلہ یورپ میں ہے یا ایشیا۔ اسلئے کہ یہ کوہ قاف کا پہاڑی سلسلہ کافی طویل ہے۔ جو کہ تقریبا 1100 کلومیٹر لمبا اور 160 کلومیٹر چوڑا ہے۔

کوہ قاف کے شمالی دامن میں واقع چچنیا کی چھوٹی سی جمہوریہ جس کا رقبہ پندرہ ہزار مربع کلو میٹر ہے اور آبادی دس لاکھ سے بھی کم، صدیوں سے روس سے نبرد آزما رہی ہے ۔ گو کوہ قاف کا یہ پورا علاقہ سولہویں صدی سے صفوی ایران ، سلطنت عثمانیہ اور زار روس کے درمیان کشمکش اور معرکوں کا مرکز رہا ہے لیکن چچنیا کے عوام نے اپنی آزادی کی جنگ کا آغاز اس وقت کیا جب اٹھارویں صدی کے آخر میں عیسا ِِئی جارجیا نے ماسکو کے ساتھ اتحاد کیا اور چچنیا ایک طرف جنوب میں جارجیا اور شمال میں روس کے گھیرے میں آگیا ۔

پاکستان، ہندوستان اور ایران میں کوہ قاف کے متعلق جنوں اور پریوں کے بے شمار قصے مشہور ہیں جو نہ صرف عوام میں سینہ بہ سینہ منتقل ہوتے رہے ہیں بلکہ بچوں کی کہانیوں میں باقاعدہ لکھے جارہے ہیں ۔ ہوسکتا ہے اس میں کچھ صداقت بھی ہو کیونکہ میں نے بعض اسلامی کتب میں بھی کوہ قاف کے جنات کا تذکرہ پڑھا ہے۔ہوسکتا ہے یہ ویران جگہ جنات کا مسکن ہو۔ لیکن تصدیق کرنا مشکل ہے۔

باقی اللہ ہی بہتر جانتا ہے کہ اس میں کتنی سچائی ہے۔

♡♡☆♡♡
1 Comments:
ya yeh bhi ho sakta hai k wahan ki aurtain pariyo ki manind khubsurat ho
22.12.2015 12:26 EST,


This page:




Help/FAQ | Terms | Imprint
Home People Pictures Videos Sites Blogs Chat
Top
.