peperonity.net
Welcome, guest. You are not logged in.
Log in or join for free!
 
Stay logged in
Forgot login details?

Login
Stay logged in

For free!
Get started!

Guestbook


tambaco noshi ki tareekh - Newest pictures
a--------dilchasp.malomaat.peperonity.net

۞ تمباکو نوشی کی تاریخ ۞

اعداد و شمار

مصنف جارڈن گڈمین اپنی کتاب ”ٹوبیکو ان ہسٹری“ میں لکھتے ہیں کہ تمباکو کے ابتدائی شواہد براعظم امریکہ کے ممالک میکسیکو اور برازیل میں ملتے ہیں جہاں اسے اہم تہواروں پر کچھ اوراجزاءکے ساتھ ملا کر موج مستی کیلئے استعمال کیا جاتا تھا۔ ان وقتوں میں اسے بکثرت استعمال کرنے کا رواج نہ تھا۔ جب کرسٹوفر کولمبس ان علاقوں میں پہنچا تو اس نے پہلی دفعہ یہ عجیب و غریب چیز دیکھی۔ وہ اپنے سیاحتی سفر کے دوران 35 سال بعد تمباکو کے خشک پتے لے کر سپین پہنچا۔ اس کے بعد سپین نے براعظم امریکہ سے بڑی مقدار میں تمباکو کی درآمد شروع کی اور آہستہ آہستہ یہ پورے یورپ میں پھیل گیا۔

بادشاہ جان رالف کی قدیم بھارتی شہزادی یوکاہونتاس کے ساتھ شادی کے بعد تمباکو ایشیائی ممالک میں بھی پہنچ گیا۔ سن 1820ءتک تمباکو کو موجود سگریٹ کی شکل میں نہیں پیا جاتا تھا بلکہ اسے چبایا جاتا تھا یا اسے جلا کر اس کا دھواں سونگھا جاتا تھا۔ امریکی ریاست ورجینیا میں تمباکو کو کاغذ میں لپیٹ کر سگریٹ کی شکل دی گئی اور ورجینیا ٹوبیکو کا شمار آج بھی تمباکو کی صنعت کے نمایاں ترین ناموں میں ہوتا ہے۔

آج کل تمباکو نوشی کے لیے بے شمار طریقے استعمال کیے جا رہے ہیں۔ جن میں سب سے اہم سگریٹ ہے۔ اس کے علاوہ پائپ، حقہ، شیشہ اور دیگر طریقوں سے بھی تمباکو نوشی کی جاتی ہے۔ تمباکوکاشمار انسانی صحت کےبڑے دشمنوں میں ہوتا ہے۔ عالمی ادارہ صحت کےمطابق تمباکو نوشی دنیابھر میں موت کا دوسرا بڑا سبب بن چکی ہے۔ ہر چھ سیکنڈ بعد ایک شخص تمباکو کے زہریلے اثرات سے موت کے منہ میں چلا جاتا ہے۔ دنیا بھر میں ہونے والی ہر دس ہلاکتوں میں سے ایک کی وجہ تمباکو نوشی ہوتی ہے۔ ہر سال چھپن لاکھ کے قریب انسانی جانیں تمباکو کی نذر ہو رہی ہیں اور دو ہزار تیس تک یہ تعداد اسی لاکھ سے تجاوز کر جانے کا خدشہ ہے۔ ہر دوسرا تمباکو پینے والا اپنی جان کو ایک بری عادت کی خاطر ختم کر دیتا ہے۔بیسویں صدی میں تمباکو کے باعث ہلاک ہونے والوں کی تعداد دس کروڑ تھی جبکہ اکیسویں صدی میں ایک ارب افراد تمباکو کے دھوئیں میں غائب ہو جائیں گے۔

یہ بات افسوسناک ہے کہ تمباکو کی تباہ کاریوں کے باوجود تمباکو کے استعمال میں مسلسل ...


This page:




Help/FAQ | Terms | Imprint
Home People Pictures Videos Sites Blogs Chat
Top
.