peperonity.net
Welcome, guest. You are not logged in.
Log in or join for free!
 
Stay logged in
Forgot login details?

Login
Stay logged in

For free!
Get started!

Guestbook


mulla nasiruddin - Newest pictures
a--------dilchasp.malomaat.peperonity.net

☺ ملا نصیر الدین ☺

افسانوی نہیں بلکہ ایک حقیقی کردار

آپ نے ملا نصیر الدین کے لطائف تو بے شمار پڑھے ہوں گے لیکن آپ میں سے اکثر لوگوں کے یہ معلوم نہیں ہوگا۔ کہ ملا نصیر الدین کوئی افسانوی کردار نہیں بلکہ ایک حقیقی کردار تھا۔ ہاں ان سے منسوب بہت سے لطائف ہمارے اردو ادب میں ردوبدل کے ساتھ موجود ہیں۔ آئیے ملا صاحب پر ایک نظر ڈالتے ہیں کہ آخر یہ تھے کون۔

ملا نصیر الدین کے ہر زبان کے ادب میں مختلف نام ہیں۔جیسے
البینین زبان میں نسترادین۔ ازیری زبان میں ملا نصردین۔ بوسنیائی زبان میں نصردین ہودزا،۔ازبک زبان میں نصردین آفندی یا صرف آفندی۔قزاقی زبان میں حوزانصیر۔ ایگھر زبان میں ناصردین آفنتی اور اردو ادب میں ملا نصیر الدین کے نام سے مشہور ہیں۔

ملا نصیر الدین ایک صوفی بزرگ تھے۔ جو کہ اپنے مزاحیہ مزاج کی وجہ سے مشہور تھے ۔ان کا دور 13ویں سنہ عیسوی کا تھا۔عہد وسطی کے سلجک دور میں ملا صاحب نے شہر اسکسہر اور قونیہ میں زندگی بسر کی۔ ان کے القابات ملا، آفندی، حوجا وغیرہ مشہور تھے۔

حیرت انگیز بات یہ بھی ہے کہ بہت سارے ممالک مثلاَ افغانستان، ترکی, ایران' ازبک وغیرہ کا یہ ہمیشہ دعویٰ رہا ہے کہ ملانصیر الدین ان کے ملک سے تعلق رکھتے ہیں۔یونیسکو نے 1996-1997 سال کو ملا نصیرالدین کے سال کا اعلان بھی کیا تھا۔

ملا نصیر الدین نے اناطولیہ میں زندگی بسر کی، 13ویں عیسوی میں، اسکسہر کے سوریہسار گاؤں میں پیدا ہوئے۔ اسکسہر کو قیام گاہ بنا یا۔ان کی وفات جون 1275 ء کو ہوئی۔
ملا نصیر الدین کی کہانیوں کا سب سے قدیم مسودہ 1571ء میں دستیاب ہوا۔ آج کل ملا کے لطیفے دنیا کے مختلف علاقوں میں عام ہیں، اور بہت ساری زبانوں میں ترامیم بھی ہوئی ہیں۔ ملا، اسلامی تہذیب یا مسلمانوں کی تہذیب کا ایک حصہ مانے جاتے ہیں، اور ان کے قصے مسلمانی علاقوں کے ادبی گوشہ کا ایک حصہ بن چکے ہیں۔ صرف اسلامی تہذیب ہی نہیں بلکہ دیگر تہاذیب کے ادب میں بھی ان کے لطائف، لطیفوں، کہانیاں اور محاوروں کی شکل میں دیکھنے کو ملتے ہیں۔ ان کے لطیفے عام انسان کی روزمرہ زندگی سے اچھا خاصہ رابطہ رکھنے کی وجہ سے مشہور ہوئے۔ چین میں ملا کے نام سے کئی کارٹونز ، فلمیں اور ناول وغیرہ عام ہیں۔ شہراسکسہر میں ہر سال جولائی 5-10 تواریخ کو “بین الاقوامی" نصرالدین ...


This page:




Help/FAQ | Terms | Imprint
Home People Pictures Videos Sites Blogs Chat
Top
.