peperonity.net
Welcome, guest. You are not logged in.
Log in or join for free!
 
Stay logged in
Forgot login details?

Login
Stay logged in

For free!
Get started!

Guestbook


dead line - Newest pictures
a--------dilchasp.malomaat.peperonity.net

⛲ ڈیڈ لائن کا مطلب ⛲

دلچسپ مضمون


آج کے تیز رفتار دور میں ہم اکثر ’ڈیڈ لائن‘ کے الفاظ سنتے ہیں اور ہر کوئی انہیں ادا کرتے ہوئے ادھر سے ادھر بھاگتا نظر آتا ہے۔اگرچہ آج ہم ڈیڈلائن سے مراد کسی کام کو کرنے کیلئے دی گئی آخری تاریخ یا آخری وقت لیتے ہیں لیکن اسے ڈیڈلائن (موت کی لکیر ) کہنے کی کیا ضرورت ہے؟

اس کی وجہ یہ ہے کہ ایک دور میں یہ الفاظ واقعی موت کی لکیر کیلئے استعمال کئے جاتے تھے۔ آج سے تقریباً ڈیڑھ صدی قبل 1864ء میں امریکی خانہ جنگی کے دوران قیدیوں کے کیمپ کے گرد ایک لکیر کھینچی گئی تھی اور قیدیوں پر واضح کیا گیا تھا کہ یہ موت کی لکیر ہے کیونکہ اسے پار کرنے والے کے متعلق سمجھا جائے گا کہ وہ فرار ہونے کی کوشش کر رہا تھا اور اسے موقع پر ہی گولی مار دی جائیگی۔بعد ازاں ڈیڈلائن کا استعمال اس معنی میں بھی کیا گیا کہ اگر ایک کالا شخص گوری عورت سے شادی کر لے اور پھر ان کے بچے بھی گوروں سے شادیاں کریں تو کتنی نسلوں بعد بچے مکمل طور پر گورے ہو جائیں گے، یعنی کتنی نسلوں بعد کالی نسل ختم ہو جائے گی اور صرف گوری باقی رہ جائیگی، البتہ یہ معنی زیادہ مقبول نہ ہوا اور آج تک ان الفاظ کا استعمال’ دیئے گئے وقت کی آخری حد‘ کے معنی میں ہی ہوتا ہے۔

☆♡☆♡☆


This page:




Help/FAQ | Terms | Imprint
Home People Pictures Videos Sites Blogs Chat
Top
.