peperonity.net
Welcome, guest. You are not logged in.
Log in or join for free!
 
Stay logged in
Forgot login details?

Login
Stay logged in

For free!
Get started!

Guestbook


shahzadi qelo petra - Newest pictures
a--------dilchasp.malomaat.peperonity.net

❣❣ شہزادی مصر قلوپطرہ ❣❣

وسعت اقتدار کی پجاری


قلوہ پطرہ جنوری 69 قبل مسیح میں اسکندریہ مصر کے مقام پر پیدا ہوئی اس کے والد کا نام بطلیموس دوازدہم (117 قبل مسیح تا 51 قبل مسیح) تھا جو فرعون مصر میں سے تھا قلوہ پطرہ کی وفات کا سال اگست 30 قبل مسیح بتایا جاتا ہے ۔

یہ مصر کی ملکہ ایک تاریخ ساز عورت تھی۔ 48 قبل مسیح میں اس نے خود سے عمر میں تیس سال بڑے جولیس سیزر کو اپنے دام میں گرفتار کیا اور اس کے بچے کی ماں بنی۔بعد میں اس نے مارک انطونی کے ساتھ پینگیں بڑھالیں، تاہم اس معاشقے کا انجام اچھا نہیں ہوا اور جب انطو نی کو جنگ میں شکست ہوئی تو اس نے اور قلوپطرہ دونوں نے اپنی زندگیوں کا خاتمہ کرڈالا۔

قلوپطرہ مصر کی وہ شہرہ آفاق فرعون ملکہ تھی کہ جس کے ہوش ربا حسن نے سلطنت روم کے نامور جرنیلوں کو خاک و خون میں رنگ کر عظیم الشان سلطنتوں کو ہمیشہ کیلئے صفحہء ہستی سے مٹا دیا۔ کہتے ہیں کہ یہ خاتون نہایت ہی دلکش حسن اور جادوئی شخصیت کی مالکہ تھی۔ لیکن خو د بھی وہ اس حسن کی قیمت وصول کرتے ہوئے، نیلامی کی سولی پر چڑھ کر ایک نا قابل فراموش داستانِ عشق و بے وفائی بن کر تاریخ کے او راق میں ہمیشہ کے لئے پنہاں ہو گئی۔

مورخین کے مطابق وہ حسن و چاشنی اور ذہانت کے جادوئی ہتھیاروں سے لیس ایک پراسرار و عیار عورت تھی جو سلطنت روم پر قابض ہونا چاہتی تھی۔ تاریخ بتاتی ہے کہ اٹھاون قبل مسیح میں قلوپطرہ کا بڑا بھائی تخت نشین ہوا تو اس نے فرعونی روایات کے مطابق اپنی گیارہ سالہ کم سن بہن قلوپطرہ سے شادی کی۔ اس کی ہلاکت کے بعد تیرہ سالہ چھوٹے بھائی بطلیموس نے تخت سنبھالا تو اس نے بھی انہی روایات کے مطابق جب اپنی بہن سے شادی کی تو قلوپطرہ اٹھارہ سال کی تھی اور خاوند تیرہ سال کا تھا۔ کم سن شاہ بطلیموس کے اقتدار کا دور بہت ہی پرآشوب تھا اور امور مملکت پر اس کی گرفت انتہائی کمزور تھی۔ آخر کار قلوپطرہ اور اس کے بعض درباریوں کی سازشوں کے نتیجے میں شاہ بطلیموس کی ہلاکت کے بعد قلوپطرہ نے خاندان فرعون شاہی کا تخت و تاج سنبھال کر خدائی کے دعویدار فرعونوں کی روایات کے مطابق خود کو دیوی کہلوانا شروع کردیا۔

قلوپطرہ کے معرکہء عشق کا پہلا شکار روم کا وہ شہرہ آفاق حکمران جولیس سیزر تھا، جواس کے خاوند اور اس کی لڑائی ...


This page:




Help/FAQ | Terms | Imprint
Home People Pictures Videos Sites Blogs Chat
Top
.