peperonity.net
Welcome, guest. You are not logged in.
Log in or join for free!
 
Stay logged in
Forgot login details?

Login
Stay logged in

For free!
Get started!

Guestbook


taj mahel ki saat naqool - Newest pictures
a--------dilchasp.malomaat.peperonity.net

✴ تاج محل کی سات نقول ✴

دلچسپ معلومات


دنیا میں ایسی عمارتوں کی کمی نہیں، جو تاریخی ہونے کے ساتھ انسانی تاریخ میں سنگِ میل کی حیثیت رکھتی ہیں اور اپنے ممالک کی شان بھی ہوتی ہیں، مگر کیا آپ کو معلوم ہے کہ امریکی مجسمہِ آزادی سے لے کر ایفل ٹاور تک ان کی نقول کی بھی کمی نہیں،تاہم ان کاپی کیٹس کا سب سے بڑا ہدف تاج محل ہی بنتا ہے۔
جیسا کہ سب کو معلوم ہے کہ اصل تاج محل 1631ء سے 1648 ء کے درمیان مغل بادشاہ شاہ جہاں کے دور میں سفید سنگِ مرمر سے ان کی اہلیہ کی یاد میں تعمیر کیا گیا تھا۔یہ خوبصورت و عالیشان عمارت دنیا کی چند سب سے زیادہ مشہور عمارتوں میں سے ایک ہونے کے ساتھ دنیا کے عجائب میں بھی شامل ہیں۔
تاہم ہندوستان کے علاوہ کئی مقامات پر اس کی ہوبہو نقول موجود ہیں۔جو شائد میرے اردو دنیا کے دوستوں کے لئے باعث حیرت ہوں اور ان کے لئے یہ معلومات نئی ہو۔

جی واقعی تاج محل کی نقلیں ایک دو نہیں بلکہ پورے سات نقلی تاج محل دنیا میں موجود ہیں جن کی مختصر تفصیل اردو دنیا کے دوستوں کے لئے حاضر ہے۔

(1)
تاج آف دکن، اورنگ آباد، ہندوستان
ہوسکتا ہے کہ پہلی نظر میں آپ کو یہ آگرہ میں واقع تاج محل ہی لگے، مگر جناب ایسا بالکل نہیں۔یہ تاج آف دکن یا بی بی کا مقبرہ درحقیقت شاہ جہاں کی تعمیر کردہ یادگار عمارت کی انتہائی خوبصورت نقل ہے ،جسے مغل بادشاہ اورنگزیب کے بیٹے اعظم شاہ نے 17 ویں صدی کے آخر میں اپنی ماں کی یاد میں تعمیر کرایا تھا، تاج محل سے مشابہت کی بناء پر اسے غریبوں کا تاج محل بھی کہا جاتا ہے جبکہ مغل طرزِ تعمیر کی وجہ سے یہ واقعی حقیقی تاج محل جیسا ہی لگتا ہے۔

(2)
تاج محل ہاؤس بوٹ، امریکا
یہ تاج محل کی نقل پر مبنی ہاؤس بوٹ 20 لاکھ ڈالرز سے زیادہ مالیت کی ہے، جسے 1970ء کی دہائی کے وسط میں تعمیر کیا گیا تھا۔ اس کی تعمیر کا خیال بل ہارلن نامی ایک کاروباری شخصیت کو ہندوستان جا کر اصل تاج محل دیکھ کر آیا تھا اور اب یہ کیلیفورنیا میں لوگوں کے ہوش اڑاتا ہے۔

(3)
تاجِ عربیہ، دبئی
چند لاکھ ڈالرز سے تاج محل کی نقل بنانا تو عام ہے، مگر ایک ارب ڈالرز سے یہ کمال کر دکھانا واقعی دیوانہ پن لگتا ہے،جی ہاں دبئی میں واقعی ایسا ہونے جارہا ہے ،جہاں تاج محل کے مقابلے میں تاج ِعربیہ تعمیر کیا جارہا ہے، جو حقیقی عمارت کی نقل تو نہیں ...


This page:




Help/FAQ | Terms | Imprint
Home People Pictures Videos Sites Blogs Chat
Top
.