peperonity.net
Welcome, guest. You are not logged in.
Log in or join for free!
 
Stay logged in
Forgot login details?

Login
Stay logged in

For free!
Get started!

Guestbook


deewar e chen - Newest pictures
a--------dilchasp.malomaat.peperonity.net

乂 دیوار چین 乂

دلچسپ معلومات



حضرت عیسی علیہ السلام کی پیدائش سے تقریباً دو سو سال پہلے چین کے بادشاہ شی ہیوانگ ٹی نے اپنے ملک کو دشمنوں کے حملوں سے محفوظ کرنے کے لیے شمالی سرحد پر ایک دیوار بنانے کی خواہش کی۔ اس دیوار کی ابتدا چین اور منچوکو کی سرحد کے پاس سے کی گئی۔
چین کے دشمن اس زمانے میں ہن اور تاتار تھے جو وسط ایشیا میں کافی طاقتور سمجھے جاتے تھے۔ یہ دیوار خلیج لیاؤتنگ سے منگولیا اور تبت کے سرحدی علاقے تک پھیلی ہوئی ہے۔
اس کی لمبائی تقریباً پندرہ سو میل ہے۔ اور یہ بیس سے لے کر تیس فٹ تک اونچی ہے ۔ چوڑائی نیچے سے پچیس فٹ اور اوپر سے بارہ فٹ کے قریب ہے ۔ ہر دو سو گز کے فاصلے پر پہریداروں کے لیے مضبوط پناہ گاہیں بنی ہوئی ہیں۔

(چند غیر معروف مورخین کے خیال میں ممکن ہے کہ یہ وہی دیوار ہو جس کا ذکر قران میں بھی آیا ہے جو سیدنا داؤد نے یاجوج ماجوج سے حفاظت کے لیے علاقائی لوگوں کی درخواست پر بنائی تھی ۔۔ )

ابتدائی طور پر قن، یاﺅ اور یان سلطنت کی دیواروں کو ملا کر ایک بڑی دیوار بنائی گئی جو کہ پانچ ہزار کلومیٹر طویل تھی۔ اس کے بعد اگلے دو ہزار سال کے دوران مختلف شہنشاہوں کے عہد میں اس دیوار کی مضبوطی اور لمبائی میں اضافہ کیا جاتا رہا۔

آج نظر آنے والی دیوارِ چین کا بڑا حصہ منگ سلطنت (1368ء سے 1644ء) میں تعمیر کیا گیا۔ اگرچہ قدیم دور میں اس دیوار کا مقصد چین کو حملوں سے بچانا تھا لیکن بعد میں اس دیوار نے ایک مشہور ترین سیاحتی مقام کی حیثیت اختیار کرلی اور آج بھی لاکھوں سیاح ہر سال اسے دیکھنے کے لئے چین کا رخ کرتے ہیں۔

☆☆♡☆☆


This page:




Help/FAQ | Terms | Imprint
Home People Pictures Videos Sites Blogs Chat
Top
.