peperonity.net
Welcome, guest. You are not logged in.
Log in or join for free!
 
Stay logged in
Forgot login details?

Login
Stay logged in

For free!
Get started!

Guestbook


nahar panama - Newest pictures
a--------dilchasp.malomaat.peperonity.net

⇝ نہر پناما ⇜

انجینئرنگ کا عجوبہ


وسطی امریکہ کے ملک پناما میں واقع ایک بحری نہر ہے جس کے ذریعے بحری جہاز بحر اوقیانوس اور بحر الکاہل کے درمیان سفر کرسکتے ہیں۔ اس نہر کی تیاری انجینئرنگ کے منصوبہ جات کی تاریخ کا سب سے بڑا اور مشکل ترین منصوبہ تھا۔ اس کی تعمیر سے علاقے میں جہاز رانی پر انتہائی مثبت اثرات مرتب ہوئے کیونکہ اس سے قبل جہاز براعظم جنوبی امریکہ کے گرد چکر لگاکر راس ہارن (Cape Horn) سے بحر الکاہل میں داخل ہوتے تھے۔ اس طرح نیویارک سے سان فرانسسکو کے درمیان بحری فاصلہ 9 ہزار 500 کلومیٹر (6 ہزار میل) ہوگیا۔ جواس سے پہلے راس ہارن کے گرد چکر لگانے پر 22 ہزار 500 کلومیٹر (14 ہزار میل) تھا۔

اس جگہ نہر کی تعمیر کا منصوبہ 16 ویں صدی میں سامنے آیا تاہم اس پر تعمیر کا آغاز فرانس کی زیر قیادت 1880ء میں شروع ہوا۔ اس کوشش کی ناکامی کے بعد اس پر امریکہ نے کام مکمل کیا اور 1914ء میں اس نہر کو کھول دیا گیا۔ 77 کلومیٹر (48 میل) طویل اس نہر کی تعمیر میں کئی مسائل آڑے آئے جن میں ملیریا اور یرقان کی وباء اور زمینی تودے گرنا شامل ہیں۔ اس نہر کی تعمیر کے دوران اندازا 27 ہزار 500 مزدور ہلاک ہوئے۔ جس میں 1881ء سے 1889ء تک جاری رہنے والا ناکام فرانسیسی منصوبہ بھی شامل تھا جس میں 22 ہزار مزدور کام آئے۔ تمام تر احتیاطی اقدامات کے باوجود 1904ء سے 1914ء تک جاری رہنے والے امریکی منصوبے کے دوران بھی 5 ہزار 609 کارکن ہلاک ہوئے اس طرح نہر کی تعمیر کے دوران ہلاک ہونے والے کارکنوں کی تعداد تقریبا 27 ہزار 500 تھی۔

آج نہر پناما دنیا کے اہم ترین بحری راستوں میں سے ایک ہے جہاں سے ہر سال 14 ہزار سے زائد بحری جہاز گذرتے ہیں جن پر 203 ملین ٹن سے زیادہ سامان لدا ہوتا ہے۔ 2002ء تک اس نہر سے 8 لاکھ سے زائد جہاز گذر چکے تھے۔

انجینئر نگ کا خاص کمال نہر کھودنے میں نہیں، بلکہ اس کے اندر بند بنانے سے ثابت ہوتا ہے۔پناما نہر کی سب سے حیران کن چیز اس کے بند اور کھلنے والے دروازے ہیں۔ جو جہاز کو بلندی پر اور بلندی سے نیچے آسانی سے اتار تےہیں۔ یہ ایسے ہی ہے جیسے جہاز کوئی پہاڑ چڑھ رہا ہو۔ اور پھر نیچے اتر رہا ہو۔ یہ نہر جھیل گیٹون اور سمند ر کا ملاپ ہے اور یہ جھیل سطح سمندر سے کافی بلند ہے اس لئے اس جھیل کے دونوں جانب دروازے نصب کئے گئے ہیں جن میں پانی کو کم یا زیادہ ...


This page:




Help/FAQ | Terms | Imprint
Home People Pictures Videos Sites Blogs Chat
Top
.