peperonity.net
Welcome, guest. You are not logged in.
Log in or join for free!
 
Stay logged in
Forgot login details?

Login
Stay logged in

For free!
Get started!

Guestbook


gosht khor darakht or paodey - Newest pictures
a--------dilchasp.malomaat.peperonity.net

❃ گوشت خور درخت اور پودے ❃

کیا آپ جانتے ہیں ؟


آپ یہ تو جانتے ہی ہوں گے کہ انسان اور جانوردونوں ہی گوشت خور ہوتے ہیں۔ لیکن کیا کبھی یہ سنا ہے کہ درخت بھی گوشت خور ہوتے ہیں۔ یہ کتنی ناقابل یقین بات ہے لیکن ایسا ہے۔ حقائق سے آنکھیں چرائی نہیں جاسکتیں۔
ان درختوں یا پودوں کو انگریزی میں Carnivorous Plant بولتے ہیں۔اور یہ اپنے شکار کو کئی دنوں تک آہستہ آہستہ کھاتے ہیں۔ ان پودوں کی خوراک میں چھوٹے جانور جیسے چوہا ' خرگوش وغیرہ اور حشرات داخل ہیں۔بڑے جانوروں کے شکاری درخت بھی افریکہ میں پائے جاتے ہیں جو کہ بہت ہی کم تعداد میں پائے جاتےہیں۔ اور اکثر انسان ا ن کے پاس سے گزر جاتے ہیں اور ان کو علم نہیں ہوتا کہ یہ درخت گوشت خور ہیں۔

یہ گوشت خور درخت افریقہ کے جنگلات میں پائے جاتے ہیں۔ اب یہ درخت گوشت کیسے کھاتے ہیں یہ اپنی جگہ ایک دلچسپ کہانی ہے۔ جب کوئی جانور کسی ایسے درخت کے نیچے جاکر سوتا یا آرام کرتا ہے، تو یہ اپنی ٹہنیاں نیچے کرکے اسے آہستہ آہستہ جکڑ لیتے ہیں۔یہ درخت ان کو اتنی خوبصورتی سے جکڑتے ہیں کہ جانور کو احساس تک نہیں ہوتا کہ وہ جکڑا جارہا ہے۔ اکثر جانوروں کو احساس اس وقت ہوتا ہے ۔ جب وہ پوری طرح جکڑا جا چکا ہوتا ہے۔ پھر یہ درخت اس کا خون چوس کر گوشت بھی غائب کردیتے ہیں۔ جب صرف ہڈیاں باقی رہ جاتی ہیں تو یہ انہی جکڑی ہوئی ٹہنیوں کو کھول کر ہڈیاں پھینک دیتے ہیں۔
عقل اس بات کو تسلیم کرنے سے انکاری ہے۔ لیکن کیا کہیں یہ سب قدرت کے کرشمے ہیں۔ جوانتہائی حیرت انگیز بھی ہیں اور حیران کن بھی۔ ان درختوں کی ٹہنیوں کی جکڑ اتنی مضبوط ہوتی ہے کہ ایک دفعہ جو جانور اس میں پھنس جائے وہ لاکھ نکلنے کی کوشش کرے، کامیاب نہیں ہوپاتا۔

سوال یہ پیدا ہوتا ہے آخر ان ٹہنیوں میں اتنی طاقت کہاں سے آگئی کہ یہ کسی جانور کو اپنی گرفت سے آزاد نہیں ہونے دیتیں۔ حیران ہونے کی کوئی ضرورت نہیں صرف ایک ہی جواب ہے اور وہ یہ کہ سب اُس کے کام ہیں جو رب کائنات ہے۔ اس رب کائنات نے وہ کچھ تخلیق کیا ہے جسے دیکھ کر انسان حیرت کے سمندر میں ڈوب جاتا ہے۔ ذرا قدرت کے اور کرشمے ملاحظہ کیجئے۔

دنیا میں پودوں کی 500کے قریب ایسی قسمیں ہیں جو گوشت کھاتی ہیں۔ یہ پودے شائد بہت کم انسانوں نے دیکھے ہوں گے ...


This page:




Help/FAQ | Terms | Imprint
Home People Pictures Videos Sites Blogs Chat
Top
.