peperonity.net
Welcome, guest. You are not logged in.
Log in or join for free!
 
Stay logged in
Forgot login details?

Login
Stay logged in

For free!
Get started!

Guestbook


taitanic bahri jahaz - Newest pictures
a--------dilchasp.malomaat.peperonity.net

♦ ٹائی ٹینک بحری جہاز ♦

بدقسمت جہاز


ٹائی ٹینیک جہاز انسانی محنت ، مہارت ، مشقت اور سائنس کا نادر نمونہ تھا۔ یہ جہاز 269 میٹر لمبا اور 53.3 میڑ اونچا تھا۔ اس کا پورا نام
Royal Mail Ship Titanic
تھا۔ جس کی تیاری 1909ء میں شروع ہوئی اور 1912ء میں مکمل ہوئی۔ اس کی تیاری کے دوران دو مزدور بھی ہلاک ہوئے۔لیکن یہ اپنے پہلے ہی سفر میں سمندر میں ڈوب گیا۔ جو اس نے 10 اپریل 1912ء کو شروع کیا تھا۔

ٹائی ٹینیک جہاز ایک مشہور برطانوی مسافر بحری جہاز تھا جواپنے پہلے ہی سفر کے دوران ایک برفانی تودے سے ٹکرا کر ڈوب گیا تھااس حادثے میں ہلاک ہونے والے 1512 افراد شامل تھے۔ٹائٹینک نے امریکی شہر نیویارک کے لیے اپنے سفر کا آغاز برطانوی شہر ساؤتھمپن سے 10 اپریل1912ءکو کیا تھا اور یہ شمالی بحر اوقیانوس میں ڈوب گیا۔اسکا ملبہ اب بھی سمندر میں3800میٹر گہرائی میں موجود ہے۔ اپنے سفر کے آغاز کے چوتھے اور پانچویں روز کی درمیانی شب اس میں سوار 1512 مسافروں کی زندگی کا چراغ اس وقت گُل ہوگیا جب یہ سمندر کا بادشاہ برف کے گالے سے ٹکرا کر دو ٹکڑے ہوگیا۔ لائف بوٹس کے ذریعے ٹائی ٹینیک کے صرف 724 مسافر زندہ بچ پائے۔ چونکہ اس کے متعلق یہ ہی مشہور تھا کہ یہ کبھی نہیں ڈوبے گا ۔ اس لئے اس پر زندگی بچانے والی کشتیاں بہت کم رکھی گئی تھیں۔ اگر لائف بوٹس زیادہ ہوتی تو سارے لوگ بچ سکتے تھے۔ کیونکہ اس جہاز کو ٹکر کے بعد ڈوبنے میں تقریبا اڑھائی گھنٹے لگے تھے۔کہا جاتا ہے مرنے والوں کی تعداد 1512 سے بھی کافی زیادہ تھی کیونکہ جن لوگوں کی جہاز کے عملے سے جان پہچان تھی۔ان میں سےبھی بہت سے لوگ ٹکٹ کے بغیر اس پر سوار ہو گئے تھے جن کا کوئی ریکارڈ ہی موجود نہیں۔

برف کے تودے سے ٹکراتے ہی جہاز میں پانی بھرنے لگا اور یہ ڈوبنے لگا اس جہاز پر جیک فلپس نام کا ایک افسر لاسکی آلات پر مامور تھا اس نے فورا
ًSOS
نامی پیغام ایک انتہائی طاقتور آلے کے ذریعے بھیج دیا یہ پیغام سب سے پہلے”ورجینن“ نامی جہاز کو موصول ہوا یہ جہاز انتہائی تیز رفتاری سے تباہی کے مقام کی طرف روانہ ہوگیا۔ فلپس متواتر
SOS
کے پیغامات بھیجتا رہا اور آخری کشتی کی روانگی تک اس کی تگ ودو جاری رہی ۔

فلپس کی اس جوانمردی کی بدولت 724آدمی پیغام موصول کر کے مدد کےلئے پہنچنے والے جہازوں ...


This page:




Help/FAQ | Terms | Imprint
Home People Pictures Videos Sites Blogs Chat
Top
.