peperonity.net
Welcome, guest. You are not logged in.
Log in or join for free!
 
Stay logged in
Forgot login details?

Login
Stay logged in

For free!
Get started!

Guestbook


purisrar tor par gayab hone wale jahaz - Newest pictures
a--------dilchasp.malomaat.peperonity.net

♠ پرسرار طور پرغائب ہونے والے جہاز ♠

پراسرار ہوائی حادثات

ہوائی حادثات کی دنیا میں چند ایسے جہاز بھی موجود ہیں جو پراسرار طور پر کچھ ایسے لاپتہ ہوئے کہ کئی دہائیاں گزرنے کے بعد بھی ان کے بارے میں کچھ معلوم نہیں ہوسکا ہے۔ اور طیاروں کی گمشدگی کے یہ واقعات اگر ایک جانب کئی دہائیوں پہلے کے ہیں دوسری طرف ایک طیارہ ایسا بھی ہے جو گزشتہ سال لاپتہ ہوا۔ باوجود اس کے کہ آج کے دور کو ٹیکنالوجی کا دور کہا جاتا ہے لیکن پھر بھی اس طیارے کا سراغ نہیں لگایا جاسکا۔ یہاں پر چھ ایسے جہازوں کا تذکرہ اپنے اردو دنیا کے دوستوں سے شئیر کر رہا ہوں ۔ جن کا آج تک کوئی سراغ نہیں مل سکا۔

♣ The Star Tiger ♣

یہ مسافر بردار جہاز 1948 میں برمودا میں لاپتہ ہوا اور آج تک اس کو دریافت نہیں کیا جاسکا۔ یہ پہلا ایسا جہاز تھا جو برمودا ٹرائینگل کا شکار بنا۔ اس جہاز میں 31 مسافر سوار تھے جن میں 6 افراد پر مشتمل عملہ بھی شامل ہے۔ یہ برٹش ساؤتھ امریکن ائیر ویز کا جہاز تھا اور اس جہاز کی تلاش کا کام 1949 میں روک دیا گیا۔

♣ Star Ariel ♣

1949 میں برٹش ساؤتھ امریکن ائیر ویز کا ہی دوسرا جہاز اسٹار ایریل بھی لاپتہ ہوگیا اور یہ جہاز بھی برمودا جزیرے کے قریب لاپتہ ہوا۔ ایک ہی مقام کے قریب دو جہازوں کے لاپتہ ہونے نے برمودا کے بارے میں کئی نظریات کو جنم دیا اور ماہرین ان جہازوں کی گمشدگی کو ایک دوسرے سے منسلک کرتے رہے۔ اس جہاز میں 20 افراد سوار تھے جن میں سے 7 افراد پر مشتمل جہاز کا عملہ تھا۔

♣ Orient Airlines Flight 2501 ♣

یہ جہاز بھی پراسرار طور پر آج تک لاپتہ ہے اور یہ مشی گن جھیل کے قریب کہیں لاپتہ ہوا۔ یہ 1950 میں لاپتہ ہوا اور 65 سال گزرنے کے باوجود اس کا کسی قسم کا کوئی ملبہ دریافت نہیں کیا جاسکا اور نہ ہی کوئی سراغ ملا۔ اس جہاز میں 55 مسافر جبکہ 3 افراد پر مشتمل عملہ موجود تھا۔ یہ جہاز اپنے غائب ہونے کے وقت مشی گن جھیل پر 3500 فٹ کی بلندی پر پرواز کر رہا تھا۔ اور یہ جہاز نیویارک سے سیٹل کی جانب جارہا تھا۔

♣ Pan Am Flight 7 ♣

نومبر 1957 میں پراسرار طور پر غائب ہونے والا یہ جہاز سان فرانسسکو سے فلا ڈلفیا جارہا تھا اور اس دوران اس کے کئی اسٹاپ تھے۔ لیکن بدقسمتی سے یہ کیلیفورنیا سے ہوائی کے درمیان لاپتہ ہوگیا۔ تاہم کچھ لوگوں کے مطابق ایک بہت بڑے سرچ ...


This page:




Help/FAQ | Terms | Imprint
Home People Pictures Videos Sites Blogs Chat
Top
.