peperonity.net
Welcome, guest. You are not logged in.
Log in or join for free!
 
Stay logged in
Forgot login details?

Login
Stay logged in

For free!
Get started!

Guestbook


dusri jang e azim - Newest pictures
a--------dilchasp.malomaat.peperonity.net

☆ دوسری جنگ عظیم ☆

مختصر جائزہ


دوسری جنگ عظیم کا مختصر جائزہ جس میں تقریباً 6 کروڑ سے 8 کروڑ لوگ ہلاک ہوئے۔

لیکن یہ دلچسپ بات بہت کم لوگ جانتے ہیں کہ اس جنگ کی وجہ سے ہی پاکستان اور بھارت معرضِ وجود میں آئے تھے۔ کیونکہ برطانیہ کی معیشت اس جنگ کی وجہ سے کافی کمزور ہو گئی تھی اور وہ جنوبی ایشیاء کے کروڑوں لوگ جو پہلے ہی بپھرے ہوئے تھے کو سنبھال نہیں سکتا تھا اور اس جنگ کی وجہ سے بھارت اور اور پاکستان کی آزادی کی راہ ہموار ہوئی ۔جنگ کے عالمی منظر نامے پر دوررس اثرات مرتب ہوئے۔ تاج برطانیہ کا سورج غروب ہوا اور جنگ کے بعد اسے اپنے کئی نوآبادیات میں سے نکلنا پڑا جس میں ہندوستان بھی شامل تھا۔

دوسری جنگ عظیم کے بعد عالمی منظر نامے پر دو بڑی طاقتیں نمودار ہوئیں۔ روس اور امریکا ۔ ان دو بڑی طاقتوں کے درمیان سرد جنگ کا آغاز ہوا۔ جس کی وجہ سے کئی چھوٹی جنگیں لڑی گئیں۔ جدید جمہوری ریاستیں اور کمیونسٹ ریاستیں اس جنگ کے بعد ایک دوسرے کےخلاف برسرپیکار ہوگئیں۔

☆ مختصر جائزہ اس جنگ کا ☆

دوسری جنگ عظیم
( World War II یا Second World War)
ایک عالمی جنگ تھی جو 1939ء سے شروع ہوئی اور 1945ء میں ختم ہوئی۔ جس میں تقریباً 6 کروڑ سے 8 کروڑ لوگ ہلاک ہوئے۔

جنگ عظیم کا بیج اسی وقت بو دیاگیا تھا جب معاہدہ ورسائی پر دستخط ہوئے تھے۔ لیکن اس کا باقاعدہ آغاز 3 ستمبر 1939ء کو ہوا جب پولینڈ پر جرمنی حملہ آور ہوا اور برطانیہ نے جرمنی کے خلاف اعلان جنگ کردیا۔ 1918ء سے 1939ء تک کی یورپین تاریخ پر نظر ڈالی جائے تو معلوم ہوتا ہے کہ برطانیہ اس کا خواہاں تھا کہ ہٹلر زیادہ سے زیادہ طاقت پکڑ جائے۔ اسی غرض سے اس نے چیکو سلواکیہ کے حصے بخرے کیے ، اور پھر پورے چیکوسلواکیہ پر جرمنوں کا قبضہ ہونے پر بھی برطانیہ خاموش رہا کہ ہٹلر کی حکومت مضبوط ہو جائے تاکہ وہ روس پر حملہ کرے۔ مگر جب ہٹلر نے روس پر حملہ کرنے کے بجائے پولینڈ پر حملہ کر دیا تو انگریز گھبرا اٹھے اور انھوں نے پولینڈ کی حمایت میں نازی جرمنی کے خلاف تلوار اٹھا لی۔

یکم ستمبر 1939 کو جرمنی نے پولینڈ پر حملہ کیا۔ 3 ستمبر برطانیہ اور فرانس نے جرمنی کے خلاف اعلان جنگ کیا۔ 28 ستمبر جرمنی اور روس میں پولینڈ کی تقسیم کے بارے میں معاہدہ ہوا۔ 30 نومبر کو روس نے فن لینڈ پر حملہ کردیا۔ فن لینڈ پر حملے کے بعد ...


This page:




Help/FAQ | Terms | Imprint
Home People Pictures Videos Sites Blogs Chat
Top
.