peperonity.net
Welcome, guest. You are not logged in.
Log in or join for free!
 
Stay logged in
Forgot login details?

Login
Stay logged in

For free!
Get started!

Guestbook


laash ki chori - Newest pictures
a--------urdu.duniya.in.peperonity.net

⊕ لاش کی چوری ⊕

♣ سچی کہانی ♣

جرائم کی دنیا بڑی وسیع ہے۔ اس دنیا میں بڑے بڑے نامی گرامی مجرم گزرے ہیں جنھوں نے ایسے ایسے جرائم کیے ہیں کہ انسانی عقل دنگ رہ جاتی ہے اوران جرائم نے دنیا میں تہلکہ مچا دیا۔ امریکا میں جرائم پیشہ لوگوں کے ایک ایسے ہی گروہ کا نام ’’بگ جم گروہ‘‘ (Big JimmGroup)ہے۔ اس گروپ نے بڑی شہرت پائی۔اس گروہ کے افراد جعل سازی میں بہت مشہورتھے۔ ’’بگ جم نامی‘‘ یہ گروہ ۱۸۷۶ء میں امریکا کی ریاست ’’ایلی نوائے‘‘ میں سرگرم تھا۔ یہ گروہ چھوٹے چھوٹے کام کرنا پسند نہیں کرتا تھا۔
جعل سازی کے میدان میں یعنی جعلی نوٹ چھاپنے میں اس گروہ کو خاص مہارت حاصل تھی۔ ان کے تیارکردہ نوٹوں اوراصلی نوٹوں میں گہری مماثلت پائی جاتی تھی۔ کسی شخص کو شبہ تک نہ ہوتا تھا کہ اسے جعلی نوٹ دیا جاتا ہے۔ اس خطرناک گروہ کا سرغنہ بن بائیڈ تھا۔ چند ہی برسوں میں یہ لوگ اتنے دولت مند ہوگئے کہ انھوں نے اصل سے مشابہ نوٹ اتنی زیادہ تعداد میں تیار کر لیے کہ سرکاری خزانے اور بینک والوں کواس بات کی پریشانی لاحق ہو گئی کہ سرکاری طور پرچھاپے جانے والے نوٹوں کے مقابلے میں اتنی بڑی تعداد میں نوٹ کہاں سے آ گئے۔
خفیہ تفتیشی ادارے نے تحقیق کی تو یہ حقیقت سامنے آئی کہ یہ نوٹ اصلی نہیں ہیں۔ یوں پولیس اور دیگر حکومتی ادارے سرگرم عمل ہو گئے۔ بالآخر مجرموں کا سراغ مل گیا اور گروہ کے سرغنہ بن بائیڈ کو عین اس وقت گرفتار کر لیا گیا جب وہ نوٹ بنانے میں مصروف تھا۔ بن بائیڈ کے باقی ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ بن بائیڈ کو ۱۰سال قید بامشقت کی سزا ہوئی اور اسے جیل بھجوا دیا گیا۔ کہتے ہیں کہ مجرم خواہ کتنا ہی چالاک کیوں نہ ہو، قانون کی پکڑ میں ایک نہ ایک روز آ ہی جاتا ہے۔
گروہ کے سرغنہ بن بائیڈ کی گرفتاری اور سزا کے بعد ’’بگ جم گروہ‘‘ کے دوسرے افراد بھی پریشانی کا شکار ہو گئے۔ ان کے پاس جو جعلی نوٹ تھے، انھیں بازار میں لانے سے وہ ہچکچانے لگے۔ آخر کام تو چلانا تھا چنانچہ بڑی احتیاط سے وہ بازار میں جعلی نوٹ چلاتے، آہستہ آہستہ ان جعلی نوٹوں کا ذخیرہ بھی ختم ہو گیا۔ چونکہ جعلی نوٹوں کے بلاک بنانے میں بھی بن بائیڈ کو ہی مہارت حاصل تھی، اس لیے جعلی نوٹ بنانے اور چھانپے کا دھندہ بھی ختم ہو گیا۔ ’’بگ جم گروہ‘‘ کے باقی افراد جب مالی مشکلات کا شکار ہونے لگے تو انھوں نے ...


This page:




Help/FAQ | Terms | Imprint
Home People Pictures Videos Sites Blogs Chat
Top
.