peperonity.net
Welcome, guest. You are not logged in.
Log in or join for free!
 
Stay logged in
Forgot login details?

Login
Stay logged in

For free!
Get started!

Guestbook


chatha voter - Newest pictures
a--------urdu.duniya.in.peperonity.net

۩ چھٹا ووٹر ۩

آدمی جنگل میں جارہا تھا۔ ایک جگہ اس نے دیکھا کہ ایک شیر درخت کے تنے سے بندھا ہوا ہے۔ اس آدمی کو شیر پر بڑا ترس آیا۔ وہ آدمی شیر کی خونخوار عادت تو جانتا تھا لیکن نیک فطرت تھا۔ اس کے ذہن کی رحم دلی والی رگ پھڑکی۔ اس نے سوچا کہ شیر ایک خونخوار جانور ہے۔ چہ خوب کیا معلوم میں اس پر رحم کھائوں اور یہ بھی عقل کا استعمال کرے اور شاید مجھے کچھ نہ کہے۔ پیروں میں سر رکھ کے سِیس نوائے اور میرا دوست بن جائے۔ جب میں اس دوست کو لے کر انسانی آبادی سے گزروں گا۔ لوگوں میں میری واہ واہ ہوجائے گی۔ مارے خوف کے لوگ گھروں کو بھاگ
جائیں گے۔ میں شیر کے سر پر ہاتھ پھیروں گا۔ یہ میرے ہاتھ چاٹے گا۔ مجھ سے اُلفت کرے گا۔ محبت کرے گا۔ میں شیر والا بابا مشہور ہوجائوں گا۔ جب شیر میرے ہمراہ ہوگا۔ کوئی دشمن مجھے زک، گزند یا نقصان نہیں پہنچائے گا۔ ڈاکو میرے قریب نہیں آئیں گے۔ رات کو شیر کو گھر کے صحن میں کھلا چھوڑ دوں گا۔ لوگ گھر اور مویشیوں کی رکھوالی کے لیے کتے پالتے ہیں۔ میرے گھر کی رکھوالی شیر کرے گا۔ پھر کس میں جرأت پیدا ہو گی کہ وہ میرے گھر کی دیوار پھلانگ کے چوری کرنے آئے گا؟ شیر جب چور کی تکا بوٹی کردے گا،تو لوگوں میں اتنا خوف پیدا ہوجائے گا کہ
میرے گھر کا کوئی رُخ بھی نہیں کرے گا۔ کوئی چور غلطی سے آگیا تو ظاہر ہے وہ میرے دوست شیر کا نشانہ بن جائے گا۔ اس طرح پھر کسی چور، ڈاکو کی جرأت نہ ہوگی کہ وہ میرے گھر کا رُخ کرے۔ میں جب شیر والا بابا مشہور ہوجائوں گا،تو رات کو جب سب گائوں والے گھروں میں سوجائیں گے۔ میں شیر کے ہمراہ گائوں کے اطراف میں چکر لگایا کروں گا۔ جہاں کوئی مشکوک شخص نظر آیا وہ میرے دوست شیر کی خوراک بن جائے گا یا بھاگ جائے گا۔ اس طرح میرا سارا گائوں چوروں ڈاکوئوں، اٹھائی گیروں سے محفوظ ہوجائے گا۔
گائوں کے بہت سے لوگوں نے جانور پال
رکھے ہیں۔ کسی کے پاس بکریاں ہیں، کسی کے پاس گائیں ہیں ،تو کسی کے پاس بھینسیں۔ میں اِن سب سے اعلانیہ کہہ دوں گا کہ میاں میرا شیر دوست تمھارے جانوروں کی رکھوالی کرتا ہے۔ تم پر لازم ہے کہ اس کی خوراک کا اہتمام کرو۔ ہفتے میں ایک دو جانور شیر کی شِکم سیری یعنی پیٹ پوجا کے لیے دیا کرو۔ وہ نہ مانے ،تو میں کچھ دنوں کے لیے شیر کو جنگل میں چھوڑ آئوں گا۔ جب چوروں کو معلوم ہوگا کہ گائوں میں شیر نہیں ہے، تو وہ ...


This page:




Help/FAQ | Terms | Imprint
Home People Pictures Videos Sites Blogs Chat
Top
.