peperonity.net
Welcome, guest. You are not logged in.
Log in or join for free!
 
Stay logged in
Forgot login details?

Login
Stay logged in

For free!
Get started!

Guestbook


c i a ke virus - Newest pictures
a--------urdu.duniya.in.peperonity.net

✪ سی آئی اے کے وائرس ✪

◀ انکشافات ▶

5 اپریل 2013ء کو وینزویلا کا امریکا مخالف صدر ہیوگو شاویز پراسرار انداز میں سرطان (کینسر) کے باعث چل بسا۔ تب یہ سننے میں آیا کہ امریکی خفیہ ایجنسی، سی آئی اے نے اس کے جسم میں کینسر پیدا کرنے والے حیاتیاتی مادے داخل کیے تھے۔ یوں وہ خطے میں اپنے سب سے بڑے دشمن کو صفحۂ ہستی سے مٹانے میں کامیاب رہی۔

حقیقت یہ ہے کہ وائرسوں اور جراثیم پر مشتمل حیاتیاتی ہتھیاروں کے ذریعے مخالفین کو ختم کرنا امریکی خفیہ اداروں کا قدیم چلن ہے۔

جراثیمی ہتھیار امریکی فوج اور سی آئی اے کے انتہائی خفیہ مشترکہ منصوبے ’’مکنا ٹومی‘‘ (Mkanatomi) کی بدولت وجود میں آئے۔ یہ منصوبہ اتنا خفیہ ہے کہ انٹرنیٹ جیسی لامحدود دنیا میں بھی اس کے متعلق بہت کم معلومات دستیاب ہیں۔

مکناٹومی کا مقصد ایسے وائرس اور جراثیم (بیکٹریا) دریافت کرنا تھا جو انسانوں کو معذور بنائیں یا ہلاک کر ڈالیں۔ نیز ایسے آلات بھی ایجاد کرنا تھا جو ان جراثیمی ہتھیاروں کو باحفاظت اور چوری چھپے ٹارگٹ تک پہنچا سکیں۔ اس انسانیت دشمن منصوبے کے خالقوں میں بدنام زمانہ تعصب پسند امریکی ڈاکٹر، کورنیلئس پی رہوڈز بھی شامل تھا۔

ڈاکٹر کورنیلئس ایک امریکی تحقیقی طبی ادارے، راک فیلر انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل انویسٹی گیشنز سے وابستہ تھا۔ 1930ء میں اُسے ایسے وائرس و جراثیم ڈھونڈنے کی ذمے داری سونپی گئی جو انسانوں میں سرطان (کینسر) پیدا کردیں۔ اس امریکی ڈاکٹر نے تجربات کے لیے پورٹوریکو کے تیرہ باشندوں کو بھی شامل تحقیق کرلیا۔

جب ڈاکٹر کورنیلئس نے ان تیرہ انسانوں میں کینسر پیدا کرنے والے حیاتیاتی ایجنٹ داخل کیے، تو وہ 1931ء میں مرگئے۔ یاد رہے، اس وقت تک پورٹوریکو میں

امریکا سے آزادی حاصل کرنے کی خاطر تحریک چل پڑی تھی۔ تحریک آزادی کا قائد پیڈرو البوینر تھا۔ (یاد رہے، پورٹوریکو اب بھی امریکا کی نو آبادی ہے، حالانکہ نومبر 2012ء میں اس مجمع الجزائر کے باشندے آزادی کے حق میں ووٹ دے چکے۔)

1931ء کے وسط میں پیڈروابوینر کے ہاتھ ڈاکٹر کورنیلئس کا چشم کشا خط لگا۔ یہ خط ڈاکٹر نے اپنے ایک دوست کو لکھا تھا۔ اس میں درج تھا:
’’میں پورٹوریکنوں (باشندوں)سے سخت نفرت کرتا ہوں۔ وہ دنیا کے سب سے گندے، سست ترین، نفرت انگیز اور شیطان نما انسان ہیں۔ میرا جی چاہتا ...


This page:




Help/FAQ | Terms | Imprint
Home People Pictures Videos Sites Blogs Chat
Top
.