peperonity.net
Welcome, guest. You are not logged in.
Log in or join for free!
 
Stay logged in
Forgot login details?

Login
Stay logged in

For free!
Get started!

Guestbook


pakistan mein awal awal - Newest pictures
a--------urdu.duniya.in.peperonity.net

҉ پاکستان میں اول اول ҉

دلچسپ مضمون

قیام پاکستان کے بعد ادیبوں، شاعروں، صحافیوں اور فنکاروں کی پہلی کانفرنس 5دسمبر 1947ء کو لاہور میں منعقد ہوئی۔ کانفرنس میں شریک ہونے والوں میں عبدالمجید سالک، حفیظ جالندھری، پطرس بخاری، فیض احمد فیض، ایم ڈی تاثیر، حفیظ ہوشیار پوری، صلاح الدین، میاں بشیر احمد، فلک پیما، پروفیسر سرور جامعی، شیر محمد اختر، ناہید عالم، شورش کاشمیری، مسعود پرویز، عبدالمجید بھٹی، یوسف ظفر، قیوم نظر، ضیا جالندھری، اعجاز بٹالوی، قتیل شفائی، احمد راہی، اصغر سلیم، نوربجنوری، طفیل احمد، بلقیس طفیل، ساحر لدھیانوی، عبدالمتین عارف، صلاح الدین اکبر اور سراج الحق حافظ شامل تھے۔ کانفرنس میں منظور ہونے والی اہم تجاویز یہ تھیں۔

( 1 )
امن، آزادی، جمہوریت اور اقلیتوں کا تحفظ

( 2 )
ہندوستان اور پاکستان کا تہذیبی اشتراک

( 3 )
انڈین یونین کے ادیبوں کو پیغام تہنیت

( 4 )
اردو کو پاکستان میں ذریعہ تعلیم بنانے کی ضرورت

( 5 )
تہذیبی اور تعلیمی مہم

( 6 )
پناہ گزینوں کا مسئلہ اور جاگیرداری نظام کے خاتمے کی فوری ضرورت

《 اردو کے پہلے انسائیکلوپیڈیا کی تیاری 》

اردو کا پہلا انسائیکلوپیڈیا فیروز سنز لمیٹڈ لاہور نے شائع کیا۔ اس کے مدیر اعلیٰ ڈاکٹر عبدالوحید اور مدیران میں جناب سید سبط حسن،جناب احمد ندیم قاسمی، جناب حسن عابدی، جناب سعید لخت اور جناب مقبول انور دائودی شامل تھے۔ اس کا پہلا ایڈیشن 1964ء میں شائع ہوا تھا۔ اور اس کی اس وقت قیمت تیس روپے تھی۔ یہ 9سال کے عرصے میں (1961-1952) مکمل کیا گیا۔ ضخامت 1970صفحات تھی۔ آخر میں 5صفحات کا اغلاط نامہ بھی دیا گیا۔

پہلایک جلدی انسائیکلوپیڈیا آف اسلام
اسلام کے بارے میں پہلا یک جلدی انسائیکلوپیڈیا ابتدا میں سید قاسم محمود نے 15اکتوبر 1975ء کو قسط وار شائع کیا بعدازاں اس میں ترمیم و اضافے کے ساتھ شاہکار بک فائونڈیشن کراچی کے زیر اہتمام اسے یک جلدی صورت میں یکم جنوری 1984ء کو شائع کیا۔

یہ مختصر مگر جامع انسائیکلوپیڈیا ہے اور اس میں اسلام کے بارے میں ان تمام معلومات کو شامل کیا گیا ہے جن کا جاننا ہر مسلمان کے لیے ضرورت ہے۔ انھوں نے اس انسائیکلوپیڈیا کو اپنے والد بزرگوار سید عاشم علی کے نام منسوب کیا ہے پر ختم ہوتی ہے۔ انسائیکلوپیڈیا کے آخر میں اشاریہ بھی دیا گیا ہے اس میں صرف ...


This page:




Help/FAQ | Terms | Imprint
Home People Pictures Videos Sites Blogs Chat
Top
.