peperonity.net
Welcome, guest. You are not logged in.
Log in or join for free!
 
Stay logged in
Forgot login details?

Login
Stay logged in

For free!
Get started!

Guestbook


makdi - Newest pictures
a--------urdu.duniya.in.peperonity.net

•❉• مکڑی •❉•

☆ قدرت کی اُعجوبہ تخلیق ☆

نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ہجرت مدینہ قبل تین دن غار ثور میں قیام فرمایا تھا۔ جب کفارِ مکہ آپؐ ’کو تلاش کرتے غار تک پہنچے‘ تو اللہ کے حکم سے مکڑیاں اُس کے دہانے پر جالا بُن چکی تھیں۔ کفارِ مکہ یہ سوچ کر چلے گئے کہ اس غار میں کون آیا ہو گا؟ یوں اللہ تعالیٰ نے مکڑیوں کے ذریعے نبی کریمؐ کو دشمنوں سے محفوظ رکھا۔

مکڑیوں کا ذکر آتے ہی کچھ لوگوں کے دلوں پر خوف اور ناپسندیدگی کے تاثرات چھا جاتے ہیں اور بعض تو اس قدر خوفزدہ ہوتے ہیں کہ وہ ایک خاص نام کے ڈر‘ ’’آرانو فوبیا‘‘ (Arachnophobia ) میں مبتلا ہو جاتے ہیں۔
اس ڈر میں مبتلا افراد کو مکڑیوں سے بے انتہا خوف محسوس ہوتا ہے ۔کچھ لوگ تو مکڑی کے جالے یا مکڑی دیکھتے ہی چیخنا چلانا شروع کر دیتے ہیں۔ان کے دلوں کی دھڑکنیں تیز اور جسم پسینے سے شرابور ہو جاتا ہے۔
محقق اس ڈر کی وجہ تلاش کرنے میں پوری طرح کامیاب نہیں ہو سکے۔ صنفِ نازک (خواتین) میں اس کی شرح مردوں کے مقابلے میں بہت زیادہ ہے۔ ایک تحقیق کے مطابق 50فیصد خواتین اور 10فیصد مرد اس خوف میں مبتلا ہوتے ہیں۔

حقیقت یہ ہے کہ مکڑیوں کی زیادہ تر اقسام انسانوں کے لیے غیر مُضر اورغیر زہریلی ہوتی ہیں بلکہ انسان کو مکڑیوں کی وجہ سے اکثر و بیشتر فائدہ ہی ہوتا ہے۔ وجہ یہ ہے کہ بنی نوع انسان کی کثیر آبادی کا انحصار زرعی اجناس پر ہے۔ بہت سے کیڑے مکوڑے ان قیمتی فصلوں کو نقصان پہنچاتے ہیں۔ اگر یہ نقصان حد سے بڑھ جائے تو ساری دنیا قحط سالی کا شکار ہو سکتی ہے۔ مگر فصلوں اور ان کے قرب و جوار میں پائی جانے والی انواع و اقسام کی مکڑیاں ان فصل دشمن اور انسان دشمن کیڑوں کو اپنی خوراک بناتی ہیں۔

سب سے بڑھ کر اہم بات یہ کہ مکڑیاں فصلوں کو کوئی نقصان نہیں پہنچاتیں کیونکہ وہ پودوں کے پتے یا زرعی اجناس بالکل نہیں کھاتیں۔مکڑی کی غذا میں صرف مختلف انواع کے کیڑے مکوڑے شامل ہیں۔ اس لحاظ سے مکڑی انسان کی دوست ہے۔
ویسے بھی کیڑے مار ادویہ کے استعمال کا رجحان اب پرانا ہو گیا ہے۔ ترقی یافتہ ممالک میں کیڑے مار ادویہ کا استعمال کم کرنے کا رجحان زور پکڑ رہا ہے۔ ان ادویہ کی جگہ دوسرے ماحول دوست طریقے استعمال کیے جا رہے ہیں جن میں سے ’’حیاتیاتی کنٹرول‘‘ (Biological Control) موثر اور ماحول دوست ذریعہ ہے۔ اس طریقہ کار میں ایسے جانداروں کو استعمال کیا ...


This page:




Help/FAQ | Terms | Imprint
Home People Pictures Videos Sites Blogs Chat
Top
.