peperonity.net
Welcome, guest. You are not logged in.
Log in or join for free!
 
Stay logged in
Forgot login details?

Login
Stay logged in

For free!
Get started!

Guestbook


woh kaun tha - Newest pictures
a--------urdu.duniya.in.peperonity.net

»♡ وہ کون تھا ؟ ♡«

افسانے

یہ ۱۹۸۵ء کا سن تھا۔ ہم چند ماہ قبل ہی سعودی عرب سے لاہور منتقل ہوئے تھے۔ لاہور چھائونی کے جس گھر میں رہائش پذیر ہوئے اس کا رقبہ ۵ کنال پر مشتمل تھا۔ ایک کنال پر گھر کی تعمیر تھی اور باقی رقبہ گھاس سے ڈھکے ہوئے بڑے بڑے قطعات پر مشتمل تھا۔
دسمبر کا مہینا تھا اور ان دنوں لاہور میں اِس مہینے بھی سردی کا موسم سخت سرد اور شدید ہوا کرتا تھا۔ ہمارے دو ماموں بھی اپنے خاندان سمیت اسی گھر میں رہائش پذیر تھے۔

گھر کی طرزِتعمیر وکٹورین طرز کی تھی، یہ گھر کسی انگریز نے برصغیر پاک و ہند کی تقسیم سے قبل تعمیر کرایا تھا۔
تقسیم پر جلدی میں فروخت کر کے انگلینڈ سدھار گیا تھا۔ ہم نے جس سے گھر خریدا، انھیں گھر فروخت کرنے کی بہت عجلت تھی۔ وہ کوئی مناسب توجیہہ تو پیش نہ کر سکے، بس یہی بتایا کہ وہ یہاں بے چینی محسوس کرتے ہیں۔
خیر یہ دسمبر کی سردیوں کی رات تھی۔ بجلی ان دنوں بھی جاتی تھی اور بجلی جانے کی صورت میں زیادہ تر لالٹین استعمال کی جاتی۔

اس وقت بھی بجلی گئی ہوئی تھی اور گھر کے مرد حضرات بوجوہ گھر سے باہر تھے۔ گھر کی تمام خواتین، بچوں سمیت گھر کے وسطی بڑے کمرے میں آتش دان کے گرد قالین پر منڈلی جمائے ہوئے تھیں۔
ان دنوں ’’ہتھوڑا گروپ‘‘ کی بہت دہشت تھی جو رات کی تاریکی میں ہتھوڑے سے سر کچل دیا کرتا تھا۔ اس وقت بھی یہی موضوع زیر بحث تھا۔ زیر بحث موضوع کے پیش نظر ماحول میں ایک عجیب پراسراریت اور خوف کی فضا سرایت کر گئی تھی جس سے خائف ہو کر میں اور میری ہم عمر ماموں زاد بڑوں کی نظر سے بچ کر باہر برآمدے میں آ گئے۔

گھر کا نقشہ کچھ اس طرح کا تھا کہ رقبے کے ایک سرے پر داخلی گیٹ تھا اور دوسرے سرے پر گھر کی تعمیر تھی۔
چاند کی معمولی روشنی چار سو پھیلی تھی۔ ہم برآمدے میں دھری کرسیوں پر بیٹھ کر اردگرد کا جائزہ لینے لگے۔ ہمارا رخ داخلی دروازے سے آنے والے راستے کی طرف تھا۔
اچانک وہاں سے ہمیں کوئی شخص آتا ہوا دکھائی دیا۔ اس لیے کہ داخلی دروازہ نگاہوں سے اوجھل تھا، فاصلے اور اندھیرے کی زیادتی کے باعث صرف اس کا سفید لباس نمایاں تھا جس میں وہ سرتا پا ملبوس تھا۔ لباس کی سفید رنگت میں عجیب سا اجلا پن تھا جو اتنی دوری کے باوجود بھی محسوس ہوتا۔
چند لمحے ہم اسے اپنی طرف آتا دیکھتے رہے پھر بچپن کے تجسس سے مجبور ہو کر یہ ...


This page:




Help/FAQ | Terms | Imprint
Home People Pictures Videos Sites Blogs Chat
Top
.