peperonity.net
Welcome, guest. You are not logged in.
Log in or join for free!
 
Stay logged in
Forgot login details?

Login
Stay logged in

For free!
Get started!

Guestbook


hazrat abdullah bin umar r.a - Newest pictures
a--------urdu.duniya.in.peperonity.net

❊ حضرت عبداللہ بن عمرؓ ❊

تاریخ


یہ ایسے جلیل القدر صحابی کا تذکرہ جنہوں نے اللہ و رسولﷺ سے اپنے تعلق کا آغاز ۱۳ برس کی عمر میں کیا۔ یہ وہ وقت ہے جب ۱۳ برس کے اس بچے نے اپنے باپ کی ہمراہی میں غزوۂ بدر میں ایک مجاہد کی حیثیت سے شرکت کا ارادہ کیا مگر رسول اللہﷺ نے کم سنی کے باعث اسے واپس لوٹا دیا۔

اس دن سے… جی ہاں! اس بچے کا تعلق رسول اللہﷺ اور اسلام کے ساتھ اس دن سے شروع ہوتا ہے بلکہ اس سے بھی قبل یعنی اس وقت سے جب اس نے اپنے باپ کے ساتھ مدینہ کی طرف ہجرت کی تھی۔

اس دن سے لے کر آج کے دن تک جبکہ آپؓ اپنے رب سے ملاقات کر رہے ہیں۔ زندگی کے ان پچاسی برسوں میں ہم ان سے جہاں کہیں بھی ملتے ہیں، انھیں مستقل مزاج اور فرمانبردار ہی پاتے ہیں۔ ایسا استقلال اور ایسی فرمانبرداری کہ اپنے راستے سے سرِمواِنحراف کرتے ہیں نہ اس بیعت سے ذرہ بھر سرکتے ہیں جو انھوں نے کر رکھی ہے اور نہ کسی عہد کو توڑتے ہیں جو انھوں نے باندھ رکھا ہے۔

حضرت عبداللہ بن عمرؓ میں دکھائی دینے والی خوبیاں تو بہت سی ہیں: علم و تواضع، زہدوسخاوت، ضمیر و منہج کی استقامت، عبادت میں دوام اور بہترین مؤقف پر قائم رہنے کی صداقت ان کی بہترین خوبیاں ہیں۔

آپؓ نے اپنی شخصیت اور پاکیزہ زندگی کو ان تمام
فضائل و خصائل میں ڈھال لیا تھا۔ آپؓ نے اپنے والد عمرؓ بن خطاب سے خیرِکثیر سمیٹی تھی اور والد ہی کے ساتھ رسول اللہﷺ سے تمام تر خیر اور عظمت سے اپنا دامن بھر لیا تھا۔ پھر والد کی مانند اللہ و رسولؐ پر اپنے ایمان کو کمال تک پہنچا لیا تھا۔ اس لحاظ سے جب دیکھا جائے تو رسول اکرمﷺ کے نقوشِ قدم کی پیروی کا آپؓ ایسا مظاہرہ کرتے ہیں کہ عقلیں دنگ رہ جاتی ہیں۔

آپؓ رسول اللہﷺ کے ہر فعل کو بہ نظر غائر دیکھتے ہیں۔ پھر اسے پوری باریکی اور دقت سے بیان کرتے ہیں۔ مثلاً جہاں جہاں رسول اللہﷺ نے نماز پڑھی، آپؓ بھی وہیں وہیں نماز پڑھتے ہیں۔ جہاں رسول اللہﷺ کھڑے ہو کر دعا کرتے ہیں، آپؓ بھی وہاں کھڑے ہو کر دعا کرتے ہیں۔ جہاں رسول اللہﷺ بیٹھ کر دعا کرتے ہیں، آپؓ بھی وہاں بیٹھ کر دعا کرتے ہیں۔
ایک بار رسول اللہﷺ راستے میں ایک جگہ اپنی اونٹنی سے اترے اور دو رکعت ادا کیں۔
آپؓ بھی جب سفر میں اس مقام پر پہنچتے ہیں تو رسول اللہﷺ کے اتباع ...


This page:




Help/FAQ | Terms | Imprint
Home People Pictures Videos Sites Blogs Chat
Top
.