peperonity.net
Welcome, guest. You are not logged in.
Log in or join for free!
 
Stay logged in
Forgot login details?

Login
Stay logged in

For free!
Get started!

Guestbook


aaseb biti - Newest pictures
a--------urdu.duniya.in.peperonity.net

⇝ آسیب بیتی ⇜

آپ بیتی

میراپورا بچپن اور آدھا لڑکپن انگریزی دور میں گزرا ہے۔ کوہستان نمک میں واقع میرا گائوں ضلعی ہیڈ کوارٹر سے 100میل دور تھا۔
سڑک، ٹرانسپورٹ، بجلی، گیس، ریڈیو، اخبار، ٹیلی فون، ٹی وی نام کی کوئی سہولت نہ تھی۔
ملحقہ گائوں میں ڈاک خانہ تھا۔ انگریزی زبان میں لکھا ہوا کوئی سرکاری خط کسی اہل دیہہ کے نام آجاتا تو پڑھنے پر قادر صرف دو تین لوگ دستیاب ہوتے۔

چوپالوں میں گفتگو عموماً مویشیوں، فصلوں، کھیتوں کھلیانوں، میلوں ٹھیلوں، مذہبی تہواروں، مرغوں اور کتوں کی لڑائی، شادی بیاہ کی رسومات، لڑائی جھگڑوں، بارش، قحط سالی جیسے موضوعات کے اردگرد گھومتی۔
جب موضوعات ختم ہونے لگتے تو کوئی من چلا بھوت پریت اور چُڑیلوں کا کوئی پرانا قصہ چھیڑ دیتا۔ پھر سنے سنائے سینہ بہ سینہ سفر کرتے قصے ختم ہونے میں نہ آتے۔ رات بھیگ جاتی اور چوپال خالی ہو جاتے۔

میرے ابا جی خاصے تعلیم یافتہ فوجی تھے۔ ہندوستان بھر کی مختلف چھاونیوں اور کئی بیرونی ممالک میں فرائض انجام دے کر ریٹائر ہوئے۔
عمل پسند انسان تھے، بھوت پریت اور چیڑیلوں کے قصوں کو انسانی ذہن کا واہمہ اور محض فرضی داستانیں خیال کرتے۔
ہمیں بھی یہی تعلیم دی کہ کوئی واقعہ سمجھ میں نہ آرہا ہو تو سائنسی بنیاد پر اس کی تحقیق و تجزیہ کرو اور معاملہ کی تہہ تک پہنچو۔ کبھی ایسے واقعہ کو بھوت پریت یا کسی چڑیل کی واردات خیال نہ کرو۔

یہ تعلیم ہمارے ذہن میں راسخ ہو گئی۔ لیکن زندگی میں دو واقعات ایسے پیش آئے کہ قدم ڈگمگامنے لگے۔

1964ء میں شدت کی سردی پڑ رہی تھی۔ میں وادی سُون سکیسر (ضلع سرگودھا) کے ایک قصبہ میں بطور داروغہ جنگلات اپنے فرائض انجام دے رہا تھا۔ پہاڑی جنگل وسیع و عریض رقبہ پر مشتمل تھا۔ اس کی قریب ترین حد میرے ہیڈ کوارٹر سے 4میل دور تھی۔ آنا جانا پیدل ہوتا۔ جنگل کی آخری حد ملحقہ ضلع اٹک کی حدود کے ساتھ 18میل دور تک چلی گئی تھی۔

ایک دن غروب آفتاب سے کچھ دیر قبل ایک مخبر میرے پاس آیا۔ اس نے اطلاع دی کہ آج رات کسی وقت لکڑی چور جنگل کے مخصوص حصے سے لکڑی کاٹ کر اونٹوں پر لاد کر ملحقہ ضلع کی حدود پار کریں گے۔
وہ لکڑی نزدیکی قصبہ جات میں فجر کے وقت گلیوں میں چل پھر کر فروخت کرنا چاہتے تھے۔

جنگل کے اس حصے کا انچارج (فارسٹ گارڈ) اسی گائوں میں ایک علیحدہ ...


This page:




Help/FAQ | Terms | Imprint
Home People Pictures Videos Sites Blogs Chat
Top
.