peperonity.net
Welcome, guest. You are not logged in.
Log in or join for free!
 
Stay logged in
Forgot login details?

Login
Stay logged in

For free!
Get started!

Guestbook


scarf - Newest pictures
a--------urdu.duniya.in.peperonity.net

✺ اسکارف ✺

❤ سماجیات ❤

اسلام نے عورت کو سب سے پہلے عزت دی اور معاشرے میں اسے فخروعزت کا باعث بنایا۔ مسلمان عورتوں کو دوسروں کی نگاہوں سے محفوظ رکھنے کے لیے جو نشانی دی گئی اسلام اسے حجاب کہتا ہے۔ پہلے پہل حجاب کے طور پر بڑی چادر کا استعمال شروع ہوا جو بعد میں برقع کی شکل اختیار کر گیا۔ اب اس روایت میں کافی حد تک تبدیلی آ چکی ہے اور یہ جدید گائون اور اسکارف میں تبدیل ہو گیا۔
وقت کے ساتھ ساتھ آج کل گائون کا رواج قدرے کم ہو رہا ہے۔ جب کہ اسکارف کا استعمال بڑھتا جا رہا ہے۔ ایک سروے کے مطابق پاکستان میں تعلیم یافتہ خواتین کی اکثریت اسکارف پسند کرتی ہیں۔ بہت سی ورکنگ ویمن اور یونیورسٹیوں اور کالجز کی لڑکیاں ماڈرن بننے کی دوڑ کے باوجود اپنے مذہب سے لگائو کے باعث اسکارف یا حجاب اوڑھنے کو ترجیح دیتی ہیں۔
اسکارف کی سب سے بڑی خوبی یہ ہے کہ یہ دوپٹے کے ساتھ حجاب کی ضرورت کو بھی پورا کرتا ہے۔ بحیثیت مسلمان ہم قرآن و سنت کو اپنی زندگی سے الگ نہیں کر سکتے۔ عورتوں کے لیے حجاب حکم الٰہی ہے اور قرآن پاک میں بیشتر مقامات پر عورتوں کو حجاب کی تلقین کی گئی ہے۔
گائوں میں عام طور پر وہ خواتین اسکارف یا عبایا کا استعمال کرتی ہیں جو کسی اونچے گھرانے سے تعلق رکھتی ہوں۔ ۱۹۸۰ء کی دہائی میں پاکستانیوں کا سعودی ممالک میں کام کرنے کے لیے جانے کا کافی رجحان تھا اور وہ سعودی کلچر سے قدرے مرعوب بھی تھے، یوں ایسے مرد حضرات جو وہاں رہ کر آتے، وہ اپنی بیویوں کو وہاں کا عبایا ضرور پہناتے۔ یوں وہ عورتیں بطور نشان امارت کے عبایا استعمال کرتیں۔
اسی طرح نوبیاہتا خواتین میں بھی اسکارف اور عبایا پہننے کا رجحان زیادہ دیکھنے میں آیا ہے۔ ایک دلچسپ حقیقت یہ بھی ہے کہ بہت سی لڑکیاں بطور فیشن اسکارف کا استعمال کرتی ہیں۔ ان کا ماننا یہ ہے کہ یہ معاشرتی طور پر انھیں تحفظ کا احساس دلاتا ہے اور آتے جاتے پڑنے والی نامناسب اور میلی نگاہوں سے ان کو محفوظ رکھتا ہے۔
ان کی یہ بات بڑی حد تک درست ہے۔ عام زندگی میں بھی ہمارا مشاہدہ ہے کہ دفاتر میں کام کرنے والی لڑکیاں ہوں یا بڑے اداروں میں خدمات سر انجام دینے والی خواتین، اسکارف ، عبایا یا خوبصورتی سے لی گئی چادر ان کی عزت اور احترام بڑھانے کا بھی باعث بنتی ...


This page:




Help/FAQ | Terms | Imprint
Home People Pictures Videos Sites Blogs Chat
Top
.