peperonity.net
Welcome, guest. You are not logged in.
Log in or join for free!
 
Stay logged in
Forgot login details?

Login
Stay logged in

For free!
Get started!

Guestbook


aaaseb zadah chezen - Newest pictures
a--------urdu.duniya.in.peperonity.net

◑ آسیب زدہ چیزیں ◑

دلچسپ معلومات


دنیا میں ایسی چیزوں کی کمی نہیں جو اپنی خوبصورتی سے کسی بھی فرد کا دل جیت لیتی ہیں مگر کیا آپ ایسی اشیاء کو اپنے پاس رکھنا پسند کریں گے جو بدقسمتی اور تباہی کی علامت مانی جاتی ہوں یا دہشت کا نشان ہوں؟نہیں ناں مگر یہ حقیقت ہے کہ دنیا میں اس طرح کی چیزوں کی کوئی کمی نہیں جو تباہی و بدقسمتی کی علامت یا دہشت کا نشان بنی ہوئی ہیں اور پھر بھی دنیا بھر میں مقبول ہیں ایسی ہی چند اشیاء کے بارے میں جاننا دلچسپی سے خالی نہیں ہوگا۔

اینابل گڑیا
اینابل نامی فلم ہوسکتا ہے آپ نے دیکھی ہو مگر کیا آپ کو معلوم ہے کہ یہ ایک حقیقی گڑیا ہے؟ توہم پرستوں کا ماننا ہے کہ اس گڑیا میں زندگی دوڑ جاتی ہے اور وہ اپنے مالک کو خوفزدہ کردیتی ہے۔ اس میں کتنی حقیقت ہے اس بارے میں تو کچھ نہیں کہا جاسکتا مگر اس سے متاثر ہوکر ہولی وڈ نے اس پر دو فلمیں ضرور بنا دی ہیں جو کافی پسند بھی کی گئیں۔

بیلارنے اسٹون راک
آئرلینڈ میں موجود اس پتھر کے بارے میں مانا جاتا ہے کہ اس کو بوسہ دینا خوش قسمتی کا باعث بنتا ہے مگر اس پتھر کا کوئی ٹکڑا الگ کرنا اس فرد کی زندگی میں بدقسمتی کا باعث بن جاتا ہے۔ درحقیقت متعدد افراد نے اس طرح کی حرکت کے بعد ڈپریشن، بیروزگاری اور مالی مشکلات کا ذکر کیا ہے اور اس چیز نے بیلارنے اسٹون راک کے ساتھ جڑی توہم پرستی کو مزید بڑھاوا دیا ہے۔

آسیب زدہ عروسی لباس
یہ لباس ایک زمانے میں اینا بیکر نامی ایک خاتون کی ملکیت تھا جسے کبھی بھی شادی شدہ زندگی دیکھنے کا موقع نہیں مل سکا کیونکہ اس کے باپ نے اینا کو شادی سے روک دیا تھا۔ اینا نے اپنی پوری زندگی اس کے بعد تلخی، تنہا اور غصے کی حالت میں گزاری اور جب اس نے یہ لباس نمائش کے لیے پیش کیا تو اس کے آسیب زدہ ہونے کی کہانیاں پھیلنا شروع ہوگئیں خاص طور پر تو کچھ حلقوں کا ماننا ہے کہ پورے چاند کی راتوں میں اینا کی روح اس لباس میں حلول کرجاتی ہے۔

ٹریکوٹا آرمی
سال 1974 میں سات چینی کاشت کاروں کے ایک گروپ نے ٹریکوٹا فوجیوں کا حیرت انگیز تاریخی خزانہ دریافت کیا تھا تاہم اس دریافت نے چین کو مالی لحاظ سے تو فائدہ پہنچایا مگر اسے دریافت کرنے والے کاشتکار بدترین حالات اور بھاری قرضوں کے بوجھ کا شکار ہوگئے۔ سات میں سے تین کاشتکار بہت جلد کم عمری میں ہی مرگئے ...


This page:




Help/FAQ | Terms | Imprint
Home People Pictures Videos Sites Blogs Chat
Top
.