peperonity.net
Welcome, guest. You are not logged in.
Log in or join for free!
 
Stay logged in
Forgot login details?

Login
Stay logged in

For free!
Get started!

Guestbook


zarf aur zaroof - Newest pictures
a--------urdu.duniya.in.peperonity.net

✯ ظرف اور ظروف ✯

افسانے


بدبخت اور کتنا مجھے پھرائے گی۔ میرا کلیجا منہ کو آنے لگا ہے۔‘‘ مومنہ کی ساس نے رک کر لمبے لمبے سانس لیتے ہوئے کہا۔’’کہاں گئی وہ تیری دکان؟‘‘
’’جی بس ذرا آگے ہے۔‘‘ سہمی ہوئی مومنہ نے جواب دیا۔
’’ذراآگے کہتے کہتے تو مجھے میلوں چلا چکی۔‘‘
مومنہ نے ہاتھ میں وزنی کارٹن پکڑا ہوا تھا۔ اسے زمین پر رکھ دیا۔ دم لیا۔ پھر اپنے برقع کا نقاب درست کیا۔ دوپٹے سے منہ کا پسینا پونچھا اور اِدھر اُدھر گھوم کر ساری دکانوں کو دیکھا جیسے اپنی مطلوبہ دکان ڈھونڈ رہی ہو۔
اگرچہ اس کو اچھی طرح معلوم تھا کہ جس دکان سے اس کی امی نے یہ ڈنر سیٹ خریدا تھا، وہ اس نکڑ سے اندر جا کر گلی میں ہے۔ بہت بڑی دکان تھی… مگر وہ اسے ڈھونڈنے میں دانستہ تاخیر کر رہی تھی۔ وہ ڈرتی تھی کہ جانے اس دکان کے اندر جانے کے بعد اس کی قسمت کا کیا فیصلہ ہو…

دو مہینے پہلے مومنہ کی شادی ہوئی تھی۔ اس کا باپ ایک کالج میں پروفیسر تھا۔ چھے بہن بھائی تھے۔ مومنہ سب سے بڑی تھی۔ ماں نے اپنی حیثیت کے مطابق جہیز میں ضرورت کی ہر چیز دی تھی۔ جب شادی طے ہو چکی تو مومنہ کی ساس نے مختلف طریقے سے پیغام بھیجنے شروع کیے… اور اپنے مطالبات کو زبان دینا شروع کر دی۔
پہلے اس نے فرمائش کی کہ بیٹے کے لیے امپورٹڈ گرم سوٹ اور رولیکس گھڑی ہونی چاہیے۔ پھر امپورٹڈ ٹی وی‘ امپورٹڈ ریفریجریٹر مانگا۔ یہ تو اس نے خود سے صاف صاف کہہ دیا تھا کہ کراکری اور ڈنر سیٹ بھی امپورٹڈ ہونا چاہیے۔

مومنہ کی ساس نچلے متوسط طبقے سے تعلق رکھتی تھی۔ اس کا بیٹا سی ایس ایس کر کے اچھی ملازمت میں آ گیا تھا۔ لہٰذا اب وہ اپنا معیار زندگی اونچا کرنا چاہتی تھی۔ اس کا یہی ایک اکلوتا بیٹا تھا۔ اپنے گھر کے لیے وہ ہر اسی کے ذریعے کر سکتی تھی۔
مومنہ کے والد اب ریٹائر ہونے والے تھے ۔پھر بھی اس کی سلیقہ شعار ماں نے کوشش کی کہ بیٹی کی ساس کی ہر فرمائش پوری کرتی چلی جائے۔ اتفاق سے جب وہ ڈنرسیٹ خریدنے آئی تو اس کے پاس امپورٹڈ ڈنرسیٹ خریدنے کو پیسے نہیں بچے۔امپورٹڈ ڈنرسیٹ ایک لاکھ سے شروع ہو کر پانچ لاکھ تک جاتے تھے۔ دکان پوچھتی ہوئی وہ اس گلی والی دکان پہ پہنچ گئی… باہر لکھا تھا ’’جاپانی کراکری اسٹور‘‘ اندر گئی تو امپورٹڈ جاپانی اور چینی برتنوں کے علاوہ پاکستانی ...


This page:




Help/FAQ | Terms | Imprint
Home People Pictures Videos Sites Blogs Chat
Top
.