peperonity.net
Welcome, guest. You are not logged in.
Log in or join for free!
 
Stay logged in
Forgot login details?

Login
Stay logged in

For free!
Get started!

Guestbook


jannat ka dakhla imtihan - Newest pictures
a--------urdu.duniya.in.peperonity.net

⇄ جنت کا داخلہ امتحان ⇄

تعمیر شخصیت


ارسلان نے شعبۂ انجینئرنگ میں پیشہ ورانہ تعلیم پانے کے لیے این ای ڈی انجینئرنگ یونیورسٹی‘ کراچی کا انتخاب کیا۔ لہٰذا اُسے ایف ایس سی کے پرچے ختم ہوتے ہی پیشہ ورانہ اداروں میں داخلے کی اہلیت کے امتحان المعروف ’’انٹری ٹیسٹ‘‘ کی تیاری کے لیے شہر کے مشہور کوچنگ سنٹر کا رخ کرنا پڑا۔ دو گھنٹوں پر محیط یہ داخلہ امتحان متعلقہ نصاب کے اہم مضامین سے تیار کیے گئے MCQsپر مبنی ہوتا ہے یعنی ہر سوال کے کئی جوابات میں سے درست جواب کا انتخاب کرنا ہوتا ہے۔ جامعہ این ای ڈی کے انٹری ٹیسٹ میں پچاس فیصد نمبر حاصل کرنے والا طالب علم ہی اگلے مرحلے میں میرٹ لسٹ کے لیے منتخب ہوتا ہے۔ یونیورسٹی میں پہلی میرٹ لسٹ صرف ایف ایس سی کے نمبروں کی بنیاد پر مرتب کی جاتی ہے یعنی اس میں داخلہ ٹیسٹ کے نمبر شامل نہیں ہوتے۔
ارسلان کی بہن عائشہ کو ڈاکٹر بننے کے لیے ڈائو میڈیکل یونیورسٹی میں داخل ہونا تھا۔ ہمارے ہاں انجینئرنگ کی نسبت میڈیکل کالجوں میں داخلہ ٹیسٹ کا معیار جدا اور نسبتاً مشکل ہے۔ گو وہاں بھی داخلہ ٹیسٹ ایم سی کیوز پر مبنی ہوتے ہیں‘ لیکن منفی مارکنگ بھی کی جاتی ہے یعنی اگر طالب علم نے کسی سوال کا درست جواب دیا تو اسے ایک نمبر ملے گا۔ اگر غلط جواب دیا تو اسے منفی ایک چوتھائی نمبر ملے گا۔ گویا پرچے کے کل ایک سو سوالوں میں سے کسی طالب علم نے ساٹھ سوالوں کے درست اور چالیس کے غلط جواب دیے‘ تو حاصل کردہ ساٹھ نمبروں میں سے چالیس غلط جوابات کے دس نمبر منہا بھی ہوں گے۔ یوں اُسے عملاً پچاس نمبر ملتے ہیں۔
میڈیکل کالجوں میں داخلے کی میرٹ لسٹ میں انٹری ٹیسٹ کے نمبروں کا پچاس فیصد‘ ایف ایس سی کے صرف چار مضامین یعنی انگریزی‘ طبیعات‘ کیمیا اور حیاتیات کے کل حاصل کردہ نمبروں کا چالیس فیصد اور میٹرک کے حاصل کردہ نمبروں کا دس فیصد شامل کیا جاتا ہے۔ گویا انجینئرنگ کے مقابلے میں میڈیکل کالج میں داخلے کا معیار مزید سخت ہے۔ اسی لیے عائشہ نے اپنے بھائی سے بھی زیادہ محنت و لگن سے داخلہ ٹیسٹ کی تیاری کی۔ دونوں نے مشق کی خاطر دیگر کالجوں اور جامعات میں بھی انٹری ٹیسٹ دیے۔ الحمدللہ دونوں کی محنت رنگ لائی اور وہ جامعہ این ای ڈی اور ڈائو یونیورسٹی میں داخل ہونے میں ...


This page:




Help/FAQ | Terms | Imprint
Home People Pictures Videos Sites Blogs Chat
Top
.