peperonity.net
Welcome, guest. You are not logged in.
Log in or join for free!
 
Stay logged in
Forgot login details?

Login
Stay logged in

For free!
Get started!

Guestbook


malcolm x - Newest pictures
a--------urdu.duniya.in.peperonity.net

҈ میلکم ایکس ҈

اسلام زندگی

عام امریکیوں میں میلکم ایکس ( 19مئی 1925ء تا 21فروری 1965ء) بہت مشہور ہیں۔ گو اسلام قبول کر لینے کے بعد ان کا اسلامی نام ملک الشہباز رکھا گیا مگر وہ مقبول نہ ہو سکا

میلکم ایکس ایک غیرمعمولی انسان تھے۔ دنیا بھر میں انھیں ایسا راہنما سمجھا جاتا ہے جو امریکا میں سفید فاموں کی برتری کے خلاف کھڑے ہوئے۔ انھوں نے پھر سیاہ فاموں کوان کے حقوق دلوانے کے لیے بڑی جدوجہد کی اور آخرکار مخالفین کی گولیوں کا نشانہ بن گئے۔

یہ امریکی راہنما اس لیے بھی اہم ہیں کہ ان کی داستان حیات میں سبھی انسانوں بالخصوص مسلمانوں کے لیے بہت اہم اسباق پوشیدہ ہیں۔ اللہ تعالیٰ کے نزدیک ایسی سچی داستانوں کی بہت اہمیت ہے۔ قرآن پاک میں اسی لیے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے فرمایا گیا: ’’(لوگوں کو) قصے سنائیے تاکہ وہ غور و فکر کریں اور ان سے عبرت پکڑیں۔‘‘
(176-7)

حقیقت یہ ہے کہ جب انسانوں کی سوانح حیات سچی ہوں‘ ان سے جدوجہد‘ محنت اور چیلنج ظاہر ہو‘ تو وہ ذاتی نشوونما کا بہترین ذریعہ بن جاتی ہیں۔ یہ دراصل تاریخ کا ایسا آئینہ ہے جس میں منظم طور پر مستقبل کو دیکھنا ممکن ہے۔ یہ بات دلچسپ ہے کہ زندگی کا نمونہ ایک ہی چلا آ رہا ہے‘ بس اُسے دریافت کرنے کی ضرورت ہوتی ہے۔

تعمیر شخصیت کے حوالے سے میلکم ایکس کی کہانی بڑی اہم ہے۔وہ ہمارے لیے اجنبی نہیں بلکہ جانے پہچانے شخص ہیں۔ انھوں نے اپنی زندگی میں جن مشکلات کا سامنا کیا اور جو مسائل انھیں پیش آئے، ہم سب بھی روزمرہ زندگی میں ان سے نبردآزما ہوتے ہیں۔

داستانِ حیات پر ایک نظر

میلکم ایکس کے والد پادری تھے۔ وہ صرف چھے سال کے تھے کہ والد قتل ہوئے۔ ان کی والدہ نے بقیہ زندگی پاگل خانے میں گزاری۔ میلکم پھر مختلف گھروں میں پلے بڑھے۔ ہر جگہ انھیں نسلی تعصب کا سامنا کرنا پڑا۔ اسی باعث وہ لڑکپن میں جرائم کی طرف راغب ہوئے اور 1945ء میں جیل پہنچ گئے۔ تب ان کی عمر بیس سال تھی۔

جیل میں ان کی ملاقات ایک انتہا پسند مسلم امریکی تنظیم‘ نیشن آف اسلام کے راہنمائوں سے ہوئی۔ یہ تنظیم جارحانہ انداز میں سیاہ فاموں کو سفید فام اکثریت کے ظلم و ستم سے نجات دلانا چاہتی تھی۔ سو اس کا ایجنڈا سیاہ فاموں کی برتری کی ترویج بن گیا۔

اگرچہ اس تنظیم کا نام اسلامی ہے‘ مگر اس کے نظریات دین اسلام کے تابع نہیں ...


This page:




Help/FAQ | Terms | Imprint
Home People Pictures Videos Sites Blogs Chat
Top
.