peperonity.net
Welcome, guest. You are not logged in.
Log in or join for free!
 
Stay logged in
Forgot login details?

Login
Stay logged in

For free!
Get started!

Guestbook


hubb e rasul s.a.w - Newest pictures
a--------urdu.duniya.in.peperonity.net

ヅ حُبِ رسولﷺ ヅ

دین و دانش


ہمارے بزرگانِ دین، صوفیائے کرام اور علما نے معرفت کی منزلیں طے کرنے اور پاکیزہ زندگی گزارنے کے لیے جہاں بہت سی چیزیں بتائیں، وہاں دو چیزوں کی طرف زیادہ زور دیا: ایک خوفِ خدا اور دوسرا عشقِ رسولﷺ۔

جس شخص میں یہ اوصاف پیدا نہیں ہوتے وہ کامل مسلمان نہیں ہو سکتا۔ وہ بڑا خوش نصیب ہے جس میں یہ دونوں خوبیاں ہیں۔

کائنات میں ایسے عظیم لوگ بھی ہیں جو صحیح معنوں میں عاشق رسولﷺ ہوتے اور اپنے ہر عمل اور فعل سے یہ ثابت کرتے ہیں۔میں یہاں کچھ ایسے واقعات پیش کرنا چاہتا ہوں۔

آج سے کچھ سال قبل میرے ہاں ربیع الاوّل کے مہینے میں میلاد کی محفل تھی۔ اس میں خاصے لوگ شریک ہوئے۔ اس موقع پر میں نے ایک بزرگ کا قول سنایا کہ اگر کوئی اپنے دل میں یہ ارادہ کر لے کہ وہ ایک کروڑ دفعہ حضور اکرمﷺ پر درود شریف بھیجے گا تو اسے اسی وقت موت آئے گی جب تک ایک کروڑ دفعہ درود شریف پڑھ لے۔ یہ بات میں نے روایتی طور پربیان کر دی اور بالکل بھول گیا۔
چند سال قبل ایک بزرگ جو اس محفل میں بیٹھے ہوئے تھے، انھوں نے مجھے اپنے گھر بلوایا اور کہا کہ آپ نے آج سے پندرہ سال قبل اپنے گھر میں ایک بزرگ کا قول سنایا تھا۔ اس میں ایک کروڑ دفعہ درودشریف پڑھنے کا ذکر تھا۔ میں نے اسی دن سے ارادہ کر لیا کہ میں ان شا اللہ ایک کروڑ دفعہ درود شریف پڑھوں گا۔ چناںچہ اسی روز سے درود شریف پڑھنا شروع کر دیا اور ایک ڈائری میںنوٹ کرتا چلا گیا۔ خدا کا شکر ہے کہ میں نے 15سال میں ایک کروڑ دفعہ درود شریف مکمل کر لیا ہے۔
میرے بیٹے نے بھی میرا ساتھ دیا۔ اللہ کا شکر ہے اس نے بھی ایک کروڑ دفعہ درود شریف مکمل کر لیا ہے۔ اس کا ثواب اگر مجھے ملے گا توآپ کو بھی ملے گا کہ آپ نے مجھے نیکی کی راہ دکھائی۔ انھوں نے ایک ڈائری اور ایک قلم مجھے دیا کہ جو بات آپ نے کہی تھی، اس پر میں نے اور میرے بیٹے نے عمل کیا۔ اب آپ کا بھی یہ فرض ہے کہ آپ بھی یہ وظیفہ پڑھیں اور جتنا پڑھیں، وہ اس ڈائری میں لکھ لیں۔

اور ایک واقعہ ہے جس کو میں کبھی نہیں بھلا سکتا۔ ایک بزرگ کا نام محمد عالم چشتی تھا۔ اپنے گھر رسوئی گیس لگوانے کے سلسلے میں متعلقہ افسر کے پاس گئے، انہوں نے ان کا ڈیمانڈ نوٹس تیار کرایا اور ان کو کہا کہ آپ تشریف لے آئیں اور دستخط کر کے سیکیورٹی جمع کرا دیں۔ انکے کہنے پر وہ دفتر تشریف لائے۔ انہوں ...


This page:




Help/FAQ | Terms | Imprint
Home People Pictures Videos Sites Blogs Chat
Top
.