peperonity.net
Welcome, guest. You are not logged in.
Log in or join for free!
 
Stay logged in
Forgot login details?

Login
Stay logged in

For free!
Get started!

Guestbook


gathri - Newest pictures
a--------urdu.duniya.in.peperonity.net

₪ گٹھڑی ₪

افسانے


ریلوے اسٹیشن کے پلیٹ فارم نمبر2 پر مسافروں کا ہجوم تھا۔ ہر طرف گہماگہمی اور شور تھا۔ ریلوے کے پرانے لیمپ پوسٹ میںلگا زرد روشنی بکھیرنے والا بلب بمشکل اپنا حلقہ روشن کررہا تھا۔ بلب پر دھواں اور گرد کی اتنی دبیز تہ جم چکی تھی کہ کم روشنی کے باعث ماحول نیم تاریک تھا۔ بلند کھمبوں پر ڈبوں میں رکھے ٹی وی سے نیوز بلیٹن نشر ہو رہا تھا۔

سگریٹ اور ہوٹل کے دھوئیں نے فضا کو سخت آلودہ کیا ہوا تھا۔ پلیٹ فارم پر بلغم اور پان کی پچکاریاں فائن آرٹس کا نقشہ پیش کررہی تھیں۔دکانوں پر مکھیوں اور مچھروں نے قبضہ گروپ کی طرح روٹیوں اور بسکٹوں کو یرغمال بنا رکھا تھا۔ ہجوم اتنا تھا کہ دھکم پیل ہورہی تھی۔ رفتار اور ترقی گزیدہ عجلت کا شکار مسافر تیز تیز قدم اُٹھاتے، گرتے پڑتے، اپنی اپنی بوگی کی طرف لپک رہے تھے۔

مسافروں کے ساتھ ساتھ جیب تراش، اُچکے اور بردہ فروش بھی تاک میں تھے۔ نائٹ ڈیوٹی کرکے واپس جانے والے ٹکٹ چیکر اور دیگر عملہ نیند سے بوجھل تھکے تھکے قدموں کے ساتھ ڈگمگاتے قدموں سے گھر تھے۔

اس ہنگامہ خیز ماحول میں ایک، عمر رسیدہ بوڑھا ہاتھ میں لاٹھی، دوسرے میں ایک بڑی اور بھاری گٹھڑی اٹھائے ، موٹے عدسوں کی گول عینک لگائے، لڑکھڑاتا ، بمشکل ہجوم کو چیرتا ، ایک ایک بوگی کے قریب جاکر کھڑکی سے اندر جھانک کر آواز دیتا:’’عبداللہ بیٹا! عبداللہ بیٹا!‘‘ جب چار پانچ مرتبہ آواز دینے کے بعد جواب نہ ملتا، تو اپنی عینک درست کرتے ہوئے مسافروں اور پولیس والوں سے دھکے کھاتا ہوا آگے بڑھ جاتا۔

بوڑھا نہایت بے چینی اور فکرمندی سے بیٹے کی جدائی کے صدمے سے کپکپاتی آواز سے اگلی کھڑکی میں جھانک کر پکارتا:’’سوہنے پتر! میرے بیٹے! میں تجھے روکنے یا واپس لینے نہیں آیا۔ بیٹا تونے جانا ہے تو جا، لیکن یہ دیکھ میں تیرے لیے کیا کیا چیزیں لایا ہوں۔ بیٹا! تو جلدی اور ناراضی میں یہ قیمتی سامان گھر بھول آیا تھا۔ میں سامان دینے آیا ہوں۔‘‘
اِسی دوران ایک ٹکٹ چیکر نے بابا کی حالت پر ترس کھاتے ہوئے اس کا کندھا تھپتھپاتے ہوئے پوچھا:’’بزرگو! کسے تلاش کررہے ہو؟‘‘
بوڑھا عینک اور گٹھڑی سنبھالتے ہوئے بولا:’’ بابو جی! میرا بیٹا اعلیٰ تعلیم اور ترقی کے لیے بڑے شہر جارہا ہے۔ وہ گھر سے روانہ ہوتے وقت ...


This page:




Help/FAQ | Terms | Imprint
Home People Pictures Videos Sites Blogs Chat
Top
.