peperonity.net
Welcome, guest. You are not logged in.
Log in or join for free!
 
Stay logged in
Forgot login details?

Login
Stay logged in

For free!
Get started!

Guestbook


titanic jo kabhi nahin duba - Newest pictures
a--------urdu.duniya.in.peperonity.net

↫ ٹائی ٹینک جو کبھی نہیں ڈوبا ↬

تاریخی انکشافات


مصنف:- ٹموتھی اسپیرمین
ترجمہ:-حسن بی بی
^^^^^^^^^^^^^^
۱۵ اپریل ۱۹۱۲ء کو امریکی وہائٹ اسٹار لائن کمپنی کا تیار کردہ دیوہیکل بحری جہاز، ٹائی ٹینک جس کے بارے میں اس کے مالک، سرمایہ کار جے پی مورگن نے یہ کامیاب تشہیری مہم چلائی تھی کہ یہ کبھی نہ ڈوبنے والا جہاز ہے، وائے بدنصیبی اپنی منزل پر پہنچنے سے پہلے ہی بحراوقیانوس کی گہری و تاریک لہروں کی نذر ہو گیا۔

مگر اس سانحے کے بارے میں مختلف آرا پائی جاتی ہیں۔ اسرار کی ایک مبہم دھند اس کے گرد احاطہ کیے ہوئے ہے۔ دبے لفظوں میں کہا جاتا ہے کہ یہ حادثہ کسی سازش کا نتیجہ تھا۔ مگر سوال یہ ہے کہ اتنا بڑا حادثہ بھلا سازش کیسے ہو سکتا ہے جس میں ۱۵۰۰ سے زائد انسان ہلاک ہوئے؟ کون کر سکتا ہے یہ سب کچھ اور کیوں؟ یہ سوالات عجیب قسم کی سنسنی خیزی، پُراسراریت، تجسس اور تشنگی کو جنم دیتے ہیں جس کی تشفی کے لیے مہم جو افراد نے بحراوقیانوس کی گہرائیوں میں غواصی بھی کی۔

نتیجے میں کئی چونکا دینے والے شواہد سامنے آئے۔ مثلاً یہ کہ سمندر کی گہرائی میں جس جہاز کا ملبہ پڑا ہے، اس کے سامان میں سے کسی بھی چیز کا تعلق ٹائی ٹینک سے ثابت نہ ہو سکا۔ تو کیا بحراوقیانوس کی گہرائی میں پڑا تباہ شدہ جہاز دراصل ٹائی ٹینک نہیں بلکہ کوئی اور ہے؟ کیسے؟ یہ کیسے ہو سکتا ہے؟ ذہن یہ ماننے کو تیارہی نہیں۔ یہ محض افسانوی داستان لگتی ہے مگر کبھی کبھی حقیقت داستانوں سے زیادہ رنگین اور پُراسرار ہوتی ہے۔

ٹائی ٹینک کی تباہی انسانی تاریخ کا ایک ناقابل فراموش المیہ ہے۔ اس ہمہ گیر صدمے کے سحر سے گزشتہ ایک سو برس کے دوران نکلا نہیں جا سکا۔ تاہم ایسے لوگوں کی کمی نہیں تھی جو جہاز کا ملبہ بیچ کر دولت کمانا چاہتے تھے۔ اس مقصد کے لیے کئی ٹیمیں بحراوقیانوس کی تہ میں اُتریں۔
تاہم ایک شخص، رابرٹ بیلارڈ نے خالص تحقیقاتی مقاصد کے لیے تربیت یافتہ ٹیم اور روبوٹ کیمروں کی مدد سے جہاز کا جائزہ لیا‘ تو کئی چونکا دینے والے حقائق سامنے آئے۔ مثلاً یہ کہ جہاز کے نام کی تختی سرے سے غائب تھی۔ جبکہ سامان میں سے بالشت بھر ایسی چیز نہ مل سکی جس کا تعلق ٹائی ٹینک کے ساتھ جوڑا جا سکے۔

یہ حقائق ان افواہوں کو تقویت پہنچاتے ہیں جن کے مطابق بحراوقیانوس کی گہرائیوں میں ...


This page:




Help/FAQ | Terms | Imprint
Home People Pictures Videos Sites Blogs Chat
Top
.