peperonity.net
Welcome, guest. You are not logged in.
Log in or join for free!
 
Stay logged in
Forgot login details?

Login
Stay logged in

For free!
Get started!

Guestbook


qudrat ke makhfi haath - Newest pictures
a--------urdu.duniya.in.peperonity.net

✦ قدرت کے مخفی ہاتھ ✦

سچے واقعات


مصنف:- حبیب اشرف صبوحی
***********

اللہ کریم کے بے شمار صفاتی ناموں میں سے ایک اسم ’’الرزاق‘‘ بھی ہے، یعنی رزق دینے والا! رب کائنات قرآن پاک میں جگہ جگہ فرماتے ہیں کہ اللہ رزق دینے والا ہے۔ اللہ بے حساب رزق دینے والا ہے۔ وہ جس کا چاہے رزق کشادہ کرے اور جس کا چاہے کم کر دے۔ اللہ سب سے اچھا رزق دینے والا ہے۔ دیگر رزق دینے والے خود سے کچھ دینے پہ ہرگز قادر نہیں، انھیں بھی اللہ رب العزت نے ہی یہ توفیق بخشی کہ وہ مخلوقِ خدا کی ظاہراً یا مخفی مدد کر سکیں۔
ہمارے اردگرد بھی ہزاروں واقعات ایسے بکھرے ہوئے ہیں جو ہمیں اللہ تعالیٰ کی رزاقیت کا ثبوت بہم پہنچاتے ہیں۔ اپنے مشاہدات کی روشنی میں چند واقعات کا ذکر پیش ہے۔

☆ ڈیرہ غازی خان کا لڑکا ☆
میں نے ایک کمپنی میں چالیس سال ملازمت کی ہے اور حال ہی میں سبکدوش ہوا ہوں۔ ایک روز دفتر میں بیٹھا کام کر رہا تھا کہ ایک لڑکا آیا جس کی عمر انیس بیس سال کے قریب تھی۔ سلام کے بعد تعارفی کارڈ پیش کیا۔ وہ ہمارے ادارے کے جنرل منیجر کا تھا۔ کارڈ پر مجھے پیغام دیا گیا تھا ’’اِس کی مدد کرو۔‘‘میں نے لڑکے کو کرسی پر بیٹھنے کا اشارہ کیا اور پوچھا کہ تمھیں کس قسم کی مدد درکار ہے؟ اس نے کہا ’’مجھے ملازمت چاہیے۔‘‘
میں نے اسے بتایا ’’میں اس حیثیت میں نہیں کہ کسی کوملازمت پر لگا یا نکال سکوں۔ جنرل منیجر خود بڑے اختیارات کا مالک ہے۔ کراچی سے پشاور تک سارے دفاتر اس کے ماتحت ہیں۔ جب وہ تمھیں ملازمت نہیں دے سکتا تو میں کیسے دلوا سکتا ہوں؟ اس نے تمھیں ٹالنے کی کوشش کی ہے۔‘‘
میں نے پھر اس سے پوچھا کہ تم جنرل منیجر صاحب کے پاس کس طرح پہنچے؟ اس نے بتایا ’’میرا تعلق ڈیرہ غازی خاں سے ہے۔ میرے والدین کا انتقال ہو چکا۔ چھوٹی چار بہنیں ہیں۔ میٹرک کرنے کے بعد میں لاہور آیا اور ایک بیکری میں ملازم ہو گیا۔ رات کو بیکری ہی میں سوتا ہوں۔ کام مشکل طلب ہے۔ مگر میں مزید پڑھ رہا ہوں۔ کچھ عرصہ قبل ایف اے کا امتحان دیا ہے۔ ہمارے گائوں کا ایک ٹھیکیدار جنرل منیجر کی کوٹھی بنا رہا ہے۔ اسی کے وسیلے سے جنرل منیجر سے ملا۔ انھوں نے آپ کے پاس بھیج دیا۔‘‘
یہ سن کر میں نے کہا ’’بھائی! رزق دینے والی صرف اللہ کی ذات ہے، نہ میں ہوں اور نہ جنرل منیجر! فی ...


This page:




Help/FAQ | Terms | Imprint
Home People Pictures Videos Sites Blogs Chat
Top
.