peperonity.net
Welcome, guest. You are not logged in.
Log in or join for free!
 
Stay logged in
Forgot login details?

Login
Stay logged in

For free!
Get started!

Guestbook


khoji - Newest pictures
a--------urdu.duniya.in.peperonity.net

❈ کھوجی ❈

سماجی کہانی



وہ دسمبر کی سرد رات تھی۔ اس سال جاڑا بھی معمول سے کچھ زیادہ ہی پڑ رہا تھا۔ جیسے ہی مرغ نے بانگ دی‘ عبداللہ کی آنکھ کھل گئی۔ وہ اُٹھ کر چارپائی پر بیٹھ گیا۔ بلند آواز سے کلمہ طیبہ پڑھا۔ چہرے پر دونوں ہاتھ پھیرے‘ اپنے کرتے کے گریبان میں منہ ڈال کر سینے پر پھونک ماری۔ چند لمحے ساتھ والی چارپائی پر سوئی اپنی بیوی زینب کے خراٹے سنتا رہا۔ پھر اُسے آواز دی ’’زینب اُٹھ جائو‘ نماز کا وقت ہو گیا ہے۔‘‘
’’کیا ہے؟‘‘ زینب نے نیند میں ڈوبی ہوئی آواز میں جواب دیا اور دوسری طرف کروٹ لے کر پھر اونگھنے لگی۔
’’میں کہتا ہوں اب اُٹھ بھی جائو۔‘‘
’’کیا اذان ہو چکی؟‘‘
’’نہیں ابھی تو مرغ نے بانگ دی ہے۔‘‘
’’مرغ نے ابھی پہلی بانگ دی ہو گی۔ ویسے بھی آج کل کے مرغ وقت بے وقت بانگیں دیتے رہتے ہیں۔ زمانے کے ساتھ انسان تو بدلا سو بدلا‘ جانور اور چرند پرند بھی بدل گئے۔ تم نے سنا نہیں‘ اب تو کوے بھی رات کو بولتے ہیں۔ قُرب قیامت کی نشانیاں ہیں۔ میں تو سونے لگی ہوں۔ ابھی اذان میں بڑا وقت پڑا ہے۔‘‘

عبداللہ دوبارہ چارپائی پر لیٹ گیا اور اذان کا انتظار کرنے لگا۔ کافی دیر اذان نہ ہوئی اور مرغ نے دوبارہ بانگ دی تو وہ سوچ میں پڑ گیا ’’زینب ٹھیک ہی کہتی ہے۔ وقت کے ساتھ ہر چیز بدل چکی۔ شہروں کے ساتھ ساتھ اب گائوں کے ماحول میں بھی بڑی تبدیلی آ گئی ہے۔ رہن سہن کے ساتھ لوگوں کے مزاج بھی بدل گئے۔

’’وہ چھوٹی چھوٹی باتیں جو عبداللہ اپنے بزرگوں سے سنتا اور اُن پر عمل کرتا آیا تھا‘ آج اس کے پوتے پوتیاں‘ نواسے نواسیاں اُن باتوں کامذاق اُڑاتے اور ہنستے تھے۔ اُسے یاد تھا کہ اُن کے ہاں چراغ جلتے ہی دادی اونچی آواز سے کلمہ پڑھتی اور پھر ایک شعر سا پڑھتی’’دیوا بلے کل بلا ٹلے۔ چراغ روشن مراد حاصل۔‘‘
اُسی طرح رات کو سوتے وقت جب چراغ بجھایا جاتا تو تب بھی کلمہ پڑھتے۔ سونے سے قبل تو خاص طور پر کلمہ پڑھا جاتا۔ بقول دادی کے اگر کوئی بندہ سوتے ہی میں اپنے رب کے پاس چلا جائے‘ تو آخر دم اس کی زبان پر کلمہ ہونا چاہیے۔ اسی طرح سو کر اٹھنے پر بھی کلمہ پڑھا جاتا۔ عبداللہ کو بچپن ہی سے یہ روایت پسند تھی۔
آج بھی بجلی آ جانے کے باوجود جونہی مغرب کی اذان کے ساتھ بتی جلائی جاتی‘ توبے اختیار اُس کی زبان سے وہ مخصوص فقرے ...


This page:




Help/FAQ | Terms | Imprint
Home People Pictures Videos Sites Blogs Chat
Top
.