peperonity.net
Welcome, guest. You are not logged in.
Log in or join for free!
 
Stay logged in
Forgot login details?

Login
Stay logged in

For free!
Get started!

Guestbook


do toley ki baaliyan - Newest pictures
a--------urdu.duniya.in.peperonity.net

父 دو تولے کی بالیاں 父

معاشرتی کہانی



مصنفہ:- دانیہ صالح

دنیا میں بعض اوقات عجیب واقعات جنم لیتے ہیں۔ اب مجھے ہی لے لیجیے۔ میری زندگی کے سب سے خوبصورت موڑ کی بنیاد میری ایک ایسی بھلائی پر رکھی گئی جو مجھے بمشکل یاد رہی تھی۔ اگر میں یہ کہانی شروع سے سنانے لگوں تو کئی صفحے درکار ہوں گے۔ مختصر طور پر بتا دیتی ہوں کہ میں فطری طور پر بہت رحمدل واقع ہوئی ہوں۔ امی مجھے میرے بچپن کے قصے سناتی رہتی ہیں کہ میں کس طرح دوسروں کی معمولی سی تکلیف پر بے چین ہو جایا کرتی تھی۔ بہن بھائی شرارتاً ہاتھ پر سرخ روشنائی انڈیل کر مجھے ڈراتے اور میں انھیں سچ مچ زخمی سمجھ کر دیر تک ان کی تیمارداری میں لگی رہتی۔
ہمارا مکان شیخوپورہ کے ایک پرانے محلے میں تھا۔ والدین پرانے زمانے کے خیالات رکھتے تھے۔ بھائیوں کو تعلیم حاصل کرنے کی اجازت تھی۔ وہ روزانہ ٹھاٹھ سے اسکول جاتے، ہم تین بہنیں گھر رہ جاتیں۔ بڑی بہن تنک مزاج اور جھگڑالو تھی۔ اس کا سارا وقت لڑنے اور لڑانے میں گزرتا۔
دوسری بہن کو اماں ہر وقت کام میں لگائے رکھتیں۔ اسے خود بھی گھریلو کام سے دلچسپی تھی۔ میں سب سے چھوٹی تھی۔ ماں باپ نے خاصی لاڈلی بنایا ہوا تھا۔ میں دن بھر محلے کے چھوٹے بچوں کے ساتھ گلی ڈنڈا یا آنکھ مچولی کھیلتی پھرتی۔ ابا جان کی خاصی زرعی زمین تھی۔ لہٰذا ہم کھانے پینے کی فکر سے آزاد تھے۔
انہی دنوں میری پھوپھی کا انتقال ہو گیا۔ اُن کی کوئی اولاد نہ تھی۔ انھوں نے اپنی نند کا لڑکا لے کر پالا ہوا تھا۔ یہ بچہ شروع سے یتیم تھا۔ پھوپھا اس بچے کو ہمارے پاس چھوڑ گئے۔ شروع شروع میں وہ سب سے ڈرا ڈرا رہا پھر ہم میں گھل مل گیا۔ ابا جان کو گھر کے امور سے کبھی دلچسپی نہیں رہی۔ امی نے اس بچے پر ظلم ڈھانے شروع کر دیے۔

مجھے اچھی طرح یاد ہے کہ امی اس سے بڑا ظالمانہ سلوک کرتی تھیں۔ غریب تیرہ چودہ سال کا کمزور سا بچہ اناج کی اڑھائی من کی بوری اٹھا کر چکی پر پسوانے لے جاتا۔ بازار سے تیل کے ٹین کندھے پر رکھ کر لاتا۔ یوں سمجھ لیجیے کہ امی کو مفت کا نوکر ہاتھ آ گیا۔ امی کا رجحان دیکھ کر میرے خود غرض فطرت والے بہن بھائیوں نے اس سے پہلے والی ہمدردی اور محبت چھین لی۔ وہ بھی اسے گھر کا نوکر سمجھنے لگے۔
آپ باور کریں گے کہ اسے دن بھر کے کاموں کے بعد باسی کھانا ملتا۔ میں ...


This page:




Help/FAQ | Terms | Imprint
Home People Pictures Videos Sites Blogs Chat
Top
.