peperonity.net
Welcome, guest. You are not logged in.
Log in or join for free!
 
Stay logged in
Forgot login details?

Login
Stay logged in

For free!
Get started!

Guestbook


laut aana - Newest pictures
a--------urdu.duniya.in.peperonity.net

✭ لوٹ آنا ✭

سماجی کہانی



ماں باپ کے پروں کی چھتر چھاؤں میں بہن بھائیوں کے ساتھ ایک چھوٹے سے گھونسلے میں رہنا بڑا پُرلطف تھا۔ بچپنا تھا یا ذہن کشادہ تھے جو کبھی تنگی ترشی محسوس نہ ہوئی۔ہم آٹھ بہن بھائی ڈھائی مرلے کے گھروندے میں کلکاریاں مارتے‘ دوڑتے پھرتے۔
پھر ایک سانحہ پیش آیا اور والد ایک حادثے میں ملک عدم سدھار گئے۔ والدہ اپنے چوزے پروں میں لیے اُن کی پرورش کرتی رہیں۔ پھر بہنیں باری باری لمبی اُڈاری مار کر پرائی ہو گئیں اور بھائیوں نے اپنی اپنی ماداؤں کے ساتھ الگ الگ گھونسلے بنا لیے۔ چند برسوں میں دو بہنیں ملکِ عدم اَبدی اُڑان بھر گئیں۔ بظاہر والدہ یہ صدمہ بھی جھیل گئیں‘ لیکن اندر سے ٹوٹ پھوٹ گئیں۔ اُن کی خواہش تھی کہ سب مل جل کر ایک ہی چھت کے نیچے اُن کی آنکھوں کے سامنے رہیں‘ مگر بھابیوں کے لیے اِس خواہش کا احترام مشکل تھا۔ والدہ نے بھی کبھی کھل کر اِس آرزو کا اظہار نہ کیا اور نہ کبھی اپنی بہوؤں پر حکم چلانے کی کوشش کی۔ جب کبھی کسی تہوار پر سب اپنے اپنے چوزوں سمیت ”گھونسلوں“ سے نکل کر والدہ کو ملنے آتے‘ تو اُن کے چہرے کی رونق اور خوشی دیدنی ہوتی۔ اُس روز گھر میں خوب چہل پہل ہوتی۔ بڑے بھائیوں کے بچے ماں سے اٹکھیلیاں کرتے‘ تو لگتا جیسے ماضی کی خوشگوار ساعتیں لوٹ آئی ہوں۔ پھر جب مخصوص وقت گزار کر سب باری باری اپنے ”گھونسلوں“ کو اُڈاری مارتے‘ تو والدہ کے چہرے کی رونق دھیرے ماند پڑنے لگتی۔ آخر میں جب میں بھی جانے کی اجازت طلب کرتا‘ تو وہ صرف اتنا کہتیں ”تو نے گھر جا کر کیا کرنا ہے؟“ میں بھی کوئی نہ کوئی عذر پیش کر کے پُھر سے اُڑ جاتا اُنھوں نے جبراً کسی کو بھی اپنے پاس ٹھہرنے پر مجبور نہیں کیا۔ آخر جانماز‘ قرآن اور تسبیح اُن کا اوڑھنا بچھونا بن گیا۔ زندگی کے بہت سے نشیب و فراز ابھی باقی تھے جو کچھ عرصہ بیمار رہنے کے بعد وہ بھی ہمیں داغِ مفارقت دے گئیں۔

زندگی کی اڑتالیس بہاریں پلک جھپکتے ہی گزر گئیں۔ گرد و پیش ہی نہیں بدلے بلکہ آئینہ بھی منہ چڑانے لگا۔ زلفِ دراز رہی نہ وہ رعنائیاں چہرے پر پہلے جیسی رونق تھی نہ شباب۔ عجلت میں تو آئینہ کچھ نہ کہتا مگر جب کبھی فراغت میں اِس سے آمنا سامنا ہو جاتا‘ تو گزرا وقت کسی فلم کے مانند نظروں کے سامنے ...


This page:




Help/FAQ | Terms | Imprint
Home People Pictures Videos Sites Blogs Chat
Top
.