peperonity.net
Welcome, guest. You are not logged in.
Log in or join for free!
 
Stay logged in
Forgot login details?

Login
Stay logged in

For free!
Get started!

Text page


logo - Newest pictures
ahle-sunnat.peperonity.net

تعارف اہلسنّت ولجماعت ‎♦‎

Aqaaid -e- Ahle'Sunnat
[al-Islamic.peperonity.net]

جماعت اہل سنت کا حقیقی تعارف کیا ہے


عقا ئد ا ہلسنت

جماعت اہل سنت کا حقیقی تعارف کیا ہے

نکات

٭ جماعت اہلسنت کے وہ بنیادی عقائد کیا ہیں جن سے وہ دوسری جماعتوں سے ممتاز ہے؟

٭ اہلسنت کا غیر اہلسنت سے اختلاف فروعی مسائل میں ہے یا اصولی مسائل میں؟ نیز اختلاف کی نوعیت ہر دو میں کیا ہے؟

٭ اہلسنت کے بنیادی عقائد صرف کتابوں میں ہیں یا خواص و عوام بھی ان عقائد کی رعایت کرتے ہیں؟

٭ اہلسنت کے عقائد پر مشتمل بنیادی کتابوں کی بجائے عوامی رسم و رواج کی بنیاد پر اہلسنت کی تفہیم کہاں تک درست ہے؟

٭ جماعت اہلسنت (سواداعظم) کا وجود عالمی سطح پر کس معیار پر تسلیم کیا جائے گا؟ بنیادی عقائدپر یا فروعی مسائل پر؟

٭ جغرافیائی حالات کے زیر اثر پیدا ہونے والے فروعی اختلافات کی بنیاد پر تشدد کا مظاہرہ کس حد تک صحیح ہے؟

آپ نے جماعت اہلسنت کے حقیقی تعارف کے سلسلہ میں جہاں سے بحث اٹھائی ہے، یہ رخ بڑا تفصیل طلب ہے۔ اہلسنت و جماعت کے مقابل دیگر جماعتوں کی فہرست طویل ہے اور ہر باطل فرقے سے اختلاف کی نوعیت بھی مختلف ہے۔ اس لئے ہر فرقے کے پیش نظر ہی اہلسنت کے امتیازی عقائد سپرد قلم کئے جاسکتے ہیں۔ یہاں اس حقیقت کو بھی نظر انداز نہیں کیا جاسکتا کہ ایک ہی عقیدے میں ایک فرقے سے ہمارا شدید اختلاف ہے جبکہ عین اسی عقیدے میں دوسری جماعت سے ہمارا کوئی اختلاف نہیں۔ مثال کے طور پر اہلسنت و جماعت کا عقیدہ ہے کہ قرآن عظیم مکمل ہے، لیکن رافضی فرقہ کا عقیدہ ہے، قرآن مجید محفوظ نہیں بلکہ اس میں سے کچھ پارے یا سورتیں یا آیتیں یا الفاظ امیر المومنین عثمان غنی رضی اﷲ تعالیٰ عنہ یا دیگر صحابہ کرام نے نکال دیئے۔ یہ قرآن مجید کا انکار ہے جو بالاجماع کفر ہے۔ ایک عقیدہ یہ ہے کہ ائمہ اطہار رضی اﷲ تعالیٰ عنہ انبیاء علیہم السلام سے افضل ہیں، یہ بھی کفر ہے ، حالانکہ ان مسائل میں دیوبندی مکتب فکر سے اہلسنت کا کوئی اختلاف نہیں۔

اسلام کے جو بنیادی عقائد ہیں وہی دراصل اہلسنت و جماعت کے بنیادی عقائد ہیں، پھر جیسے جیسے حالات بدلتے رہے ، نت نئے فرقے پیدا ہوتے رہے، علمائے اہلسنت ان کا رد کرتے رہے۔ اہلسنت و جماعت اسلام کے بنیادی عقائد اور ضروریات دین پر ہمیشہ کاربند رہے۔ لیکن حالات کے مدوجزر اور نت نئے فرقوں کے پیش نظر ان کے امتیازی و تشخصات بدلتے رہے۔ موسوعۃ للادیان ...


This page:




Help/FAQ | Terms | Imprint
Home People Pictures Videos Sites Blogs Chat
Top
.